احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شمولیت یا تصدیق کا عمل
Visit the Ehsas Emergency Cash Program website for verification and membership
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی آن لائن تصدیق کریں کہ کیا آپ کو 12000 روپے مل سکتا ہے ؟
میں اس پروگرام کے لئے اپنی اہلیت کی تصدیق کیسے کرسکتا ہوں؟
اپنی اہلیت کی تصدیق کے لئے آپ 8171 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں یا آپ آن لائن اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
کیا میں اپنے والد / والدہ یا شریک حیات کی رجسٹریشن کی تصدیق کرسکتا ہوں؟
آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر فراہم کر کے اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اہل نہیں ہیں اور آپ کے والد / والدہ یا شریک حیات اہل ہیں تو یہ آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بتایا جائے گا
ویب سائٹ کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
آپ اپنے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کی تصدیق کے بعد اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سے آپکا پیشہ اور بیان طلب کیا جائے گا۔
رقم کب منتقل کی جاۓ گی؟
آپ کی درخواست کی تصدیق کے بعد آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
کیا خاندان کے سارے افراد اندراج میں حصہ لے سکتے ہیں؟
ایک خاندان کا ایک اندراج ہو سکے گا
سروس (8171) پر ایس ایم ایس بھیجنے کا کتنا بیلنس کٹے گا ؟
ایک روپیہ فی ایس ایم ایس بشمول ٹیکس۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کیا کہا؟
The #Ehsaas Emergency Cash application web-portal is now open to check eligibility. Those that are being asked to contact District Administration (through SMS) will now also be able to register here without visiting the office: https://t.co/hMTxdPJiD2 pic.twitter.com/CLoVzcCZkB
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 3, 2020