دادو

دادو: اصغریہ کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے ڈاکٹرز حضرات کو خراج تحسین

اردو ٹوڈے، دادو
ASO campاصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف جھاد میں صف اول پہ لڑنے والے ڈاکٹرحضرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے مھیڑ شہر دادو میں تقریب کا انعقاد پر مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا سمیت ڈویژنل رہنما میثم علی اصغری، تبلیغ دین مصطفی کے انچارج انجنئیر حبیب اللہ حسینی بھی موجود تھے، تقریب میں خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے کرونا وائرس کے خلاف صف اول پہ لڑنے والے ڈاکٹر حضرات میں دادو ضلع کے ذمہ دار ڈاکٹر ھدایت علی کھوسو، ڈاکٹر امام الدین کھوسو، ڈاکٹر فھیم الدین سومرو، ڈاکٹر جاوید علی لاکیر شریک ہوئے، اس موقع پہ ڈاکٹر حضرات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے چئیرمین تحریک سید حسین موسوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے وبائی صورت میں پیرا میڈیکل اسٹاف بلخصوص ڈاکٹر حضرات کا کردار قابل تحسین ہے، ان کی محنت لگن، اور استحکامت کو اصغریہ تحریک قدر کی نگاھ سے دیکھتی ہے، اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی زندگی بچانے کے کے لیئے ایمانداری سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے والے ڈاکٹر حضرات اللہ کی راہ میں لڑنے والے مجاھد کی حیثیت رکھتے ہیں، جب کہ اس دوران اگر ڈاکٹر کا انتقال ہوتا ہے تو وہ شہید کی حیثیت رکھتا ہے، اور شہید کی حیثیت احادیث میں واضع ہے۔ اس موقع پہ اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات اس وقت فوجی کی حیثیت رکھتے ہیں جو کہ اس مشکل وقت میں اپنی زندگی کو مشکل میں ڈال کر مخلوق خدا کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ڈویژنل صدر میثم علی اصغری کا کہنا تھا کے ڈاکٹر مسیحائی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ اپنے گھروں، اپنے بچوں سے دور رہ کر انسان کی زندگی بچانے میں مشغول عمل ہے مگر بدقسمتی سے پاکستانی شہری غیر سنجیدہ رویا اختیار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پہ عمل نہیں کر رہے جس وجہ سے روز بروز متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پہ کرونا وائرس کے خلاف سرکاری کمیٹی کے ذمہ دار ڈاکٹر ھدایت علی کھوسو نے اصغریہ تحریک کے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر حضرات کی جانب سے ہم اصغریہ تحریک اور چئیرمین تحریک مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی کے شکر گذار ہیں کہ وہ ہر وقت ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا سبب بنتے رہے ہیں، ہم اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں جب کہ اس حال میں اصغریہ علم و عمل تحریک اپنے کردار کو بخوبی انجام دے رہی ہے، لوگوں کو مساجد، آئمہ جمع، سوشل میڈیا پہ مسلسل لوگوں کو کرونا سے احتیاطی تدابیر بتانے میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔ تھلسمیا کے مریضوں، پلازمہ ڈونرس کے لیئے اصغریہ تحریک کے خدمات لائق تحسین ہے۔

Leave a Reply

Back to top button