صحت و زندگی

کورونا وائرس اور گلے کی سوزش، آسان طريقے آزمائیں

عبدالحمید ملک، کراچی
کورونا وائرس میں گلے کی سوزش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔۔ اس لیے اس سوزش کو دور کرنے کے 6 آسان طریقے آزمائیں اور رکھیں اپنے گلے کو کرونا وائرس سے محفوظ
Corona virus and throat infectionگرمی ہو یا سردی ہمارا گلا خراب کبھی بھی ہوجاتا ہے، ٹھنڈا پانی پینے کی وجہ سے ہو یا کھٹی اور بازاری چیزوں کو کھانے کی وجہ سے ہو، گلے میں خراش آجاتی ہے۔ اور آجکل جان لیوا وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بھی گلے میں خراش اور سوزش کے بارے میں محتاط رہنے کا کہا جاتا ہے کیونکہ نزلہ زکام کے بعد گلہ ضرور خراب ہوتا ہے اور اس سے مذید مسائل بڑھتے ہیں اور کتنی ہی دوائیں آپ استعمال کرلیں یہ اپنے وقت پر ہی ٹھیک ہوتا ہے، کچھ لوگوں کا گلہ خراب ہو تو کئی دنوں تک آواز ٹھیک نہیں ہوپاتی یہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے،
آج جانیں کن گھریلو ٹوٹکوں کواستعمال کرکے آپ گھر میں ہی اپنے گلے کا علاج کرسکتی ہیں:
ٹپ:
٭ ایک گلاس گرم پانی میں نمک ڈال کر دن میں دو مرتبہ غرارے کرلیں تاکہ گلہ صاف بھی ہو اور گرم پانی کی وجہ سے خراش بھی دور ہوسکے۔
٭ اگر آپ کا گلہ خراب ہے تو تھوڑی تھوڑی دیر بعد صرف نیم گرم پانی پیتے رہیں، ٹھنڈے پانی سے گریز کریں۔
٭ گڑ اور ہلدی کو آپس میں ملا کر ایک چمچ کھائیں اور گرم پانی سے اتارلیں۔
٭ چکن کا سوپ یا یخنی پینا گلے کے لئے بہت مفید ہے اور اس سے دماغ کو بھی سکون ملتا ہے۔
٭ ہلدی کا دودھ ہر مرض میں پینا مفید ہے اور گلے کی خرابی میں بھی اس کو پینا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
٭ آواز خراب یا بیٹھ جانے کی صورت میں ایک چمچ کالی مرچ پاؤڈر کو ایک چمچ اصلی گھی پر چھڑک کر کھا لیں اس سے آواز جلدی ٹھیک ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Back to top button