کیا آپ پھلوں کے بادشاہ آم کے یہ خاص فائدے جانتے ہیں؟
عبدالحمید ملک، کراچی
آم کا انتظار ہمیں سارا سال ہوتا ہے اور یہ پھل ہر طرح سے کھایا جاتا ہے، چاہے اسے میٹھے میں استعمال کیا جائے یا اس کا شیک بنا کے پیا جائے اور یہ ہر لحاظ سے مزیدار لگتا ہے۔
آم صرف مزیدار ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ غائیت سے بھر پور ایک پھل ہے جسے کھانے سے آپ کی صحت پر بے شمار مثبت نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔
تو چلیں پھلوں کے بادشاہ آم کی افادیت جانتے ہیں!
1۔ طاقتور نظامِ قوت مدافعت
آم کو نظام قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، اس میں بے شمار وٹامنز پائے جاتے ہیں جب کہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ کی خاصیت بھی ہوتی ہے جس سے نظام قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔
2۔ امراضِ قلب سے بچاؤ
آم کو اگر آپ اپنی غذا میں معتدل انداز میں استعمال کریں گے تو اس سے آ پ کے خون میں شکر کی مقدار برابر رہتی ہے جب کہ اس میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وجہ سے امراضِ قلب کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
3۔ بہترین دماغی صحت
آم دماغی صحت بہترین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، اس میں وٹامن بی 6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کی بہتری کے لیے مفید ہے۔
4۔ قبض میں معاون
ماہرین کے مطابق آم میں فائبر مناسب مقدار میں مو جود ہے، اگر اس کی معتدل مقدار ہم اپنی غذا میں شامل کریں گے تو اس سے قبض کی بیماری ٹھیک ہو سکتی ہے۔
5۔ بالوں اور جلد کے لیے بہترین
آم میں موجود وٹامن اے بال اور جلد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے جب کہ اس میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جھریوں اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔