بدین

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے عہدیداران کا دورہ بدین

اردو ٹوڈے، بدین
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی عہدیداروں کا دورہ بدین صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی صحافتی اداروں کے خلاف سازش اور قبضہ کا خواب دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
PJUF office bearers visiting Badinپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکٹریری خالد کھوکھر رکن ایگزیگیٹو کمیٹی پی ایف یو جے اور صدر حیدرآباد پریس کلب لالہ رحمان سموں نے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے دورہ کے موقع پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے سنئیر نائب صدر تنویر احمد آرائیں بدین پریس کلب کے صدر الیاس ملک سیکٹریری شوکت میمن ایوان صحافت کے صدر مصطفیٰ جمالی سیکٹری ہارون گوپانگ سمیت دیگر عہدیداروں اور صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی عہدیداروں نے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کو ضلع کونسل کے چئیرمین اور علی اصغر ہالیپوٹو اور سندھ بھر میں کریپشن میں ملوث اور مطلوب لوکل گورنمنٹ کے بدعنوان افسر اشوک کمبار کی جانب سے غیر قانونی نوٹس جاری کرنے مختلف ہتھکنڈوں سے ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے پریس کلب اور ایوان صحافت کی کونسل سے منظور سالانہ کرانٹ روکنے کے علاوہ بدین پریس کلب کے جنرل سیکٹریری شوکت میمن سنئیر صحافیوں محمد علی بلیدی اور سید اختر شاہ پر الگ الگ واقعات میں حملہ سوشل میڈیا پر صحافیوں کے خلاف پروپیگنڈا اور کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے اور حربے آزادی صحافت پر حملہ ہیں جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے ایسے صحافت دشمن عناصر کو ملک بھر میں منہ ٹوڑ جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا صحافیوں اور صحافتی اداروں کا تحفظ اور تقدس بحال رکھنے ان کی عزت اور وقار کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری اور فرض ہے صحافیوں اور صحافتی اداروں پر حملے ان کے خلاف سازشیں پروپیگنڈا اور کردار کشی میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج اور ان کے گہراؤ کے علاوہ قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان عناصر کو آخری انجام تک پہنچایا جائے گا جس کہ لئے عالیٰ سطح حکومتی رابطہ وفاقی اور صوبائی وزارت اطلاعات اور تحقیقاتی اداروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی. پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ کے مرکزی عہدیدران خالد کھوکھر اور لالہ رحمان سموں نے اس موقع پر صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی.

Leave a Reply

Back to top button