رانی پور

رانی پور: پولیس کی کاروائی، گٹکے سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا

عبدالرحیم سولنگی، رانی پور
پولیس کی بھی منشیات کے خلاف زبردست کاروائی، ایک اور گٹکے سے بھرا ہوا لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ لیا.
Truckتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس ڈی ایس پی سلطان احمد چانڈیو اور ایس ایچ او تھانہ ببرلوء وحید احمد شیخ نے دوسرے روز بھی مخفی اطلاع پر دوران ناکابندی مشترکہ کارروائی کرکے نیشنل ہائی وے قاسمیہ سی این جی کے قریب منشیات سے بھری ہوئے ٹرک رجسٹریشن نمبر SFA 042 لاکھوں روپے مالیت کے گٹکے سے بھرا ہو ٹرک پکڑ لیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس نے لاکھوں روپیہ مالیت کی منشیات سے بھرا ہوا ٹرک جس میں 27 بوری چھالیہ، 440 ساشے نشہ آور سوپاریاں اور ایک ٹرک برآمد کرلیا مقدمہ درج کیا گیا ہے فرار ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں بہت جلد ملزم کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button