رانی پور

رانی پور:اشیاء خوردنوش عام لوگوں کی پہنچ سے دور، صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی غائب

عبدالرحیم سولنگی،رانی پور
Vegetable seller at Ranipurرانی پور میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا۔روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش عوام کی قوت خرید سے باہر۔پرائس کنٹرول کمیٹی غائب تفصیلات کے مطابق رانی پور شہر اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں چینی نوے روپے فی کلو،آٹا اسی روپے فی کلو،مختلف دالیں دو سو سے ڈھائی سو روپے فی کلو،گھی ڈھائی سو روپے فی کلو دودھ ایک سو بیس روپے فی لیٹر،ٹماٹر اسی روپے فی کلو،بھنڈی ایک سو بیس روپے فی کلو،پیاز اسی روپے فی کلو،آلو ستر روپے فی کلو،ہری مرچ دو سو روپے فی کلو سمیت روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں غریب اور یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے افراد کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں جبکہ غریب اور یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے محنت کشوں کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت نے عوام سے خود کشی کا حق بھی چھین لیا ہے سماجی شخصیت فقیر محمد عباسی ۔ پرویز احمد خاکی۔عارف حسین۔جمال عبدالناصر۔سجاد حسین۔ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ حکومت سندہ کی پرائس کنٹرول کمیٹی عرصہ دراز سے غائب ہے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرائز کنٹرول کمیٹی کو سرگرم کیا جائے اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

Leave a Reply

Back to top button