رانی پور

تعلیم سے ہی جاگیرداری نظام کا خاتمہ ممکن ہے، سولنگی ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان جانب سے اجتماع میں خطاب

عبدالرحیم سولنگی، رانی پور

Solangi welfare organization
رانی پور: سولنگی ویلفیئر آرگنائیزیشن پاکستان کا چیف آرگنائیزر عرفان علی سولنگی اور دیگر کا گاؤں ابوبکر سولنگی اجتماع سے خطاب

تعلیم انسان کو افضل کرتی ہے تعلیم کے ذریعے جہالت اور جاگیرداری نظام خاتمہ طبقاتی نظام بھی خاتمہ ہوتا ہے اس خیالات کا اظہار سولنگی ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان کے چیف آرگنائزر عرفان علی سولنگی۔مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ذاکر حسین۔ضلع خیرپور کے صدرخان محمد، محمداعظم، ڈاکٹر نیازعلی، سکندرعلی اور دیگر نے گاؤں ابوبکر سولنگی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اولاد کو بہتر تعلیم دلائیں اور اولیت کے بنیاد پر لڑکیاں کو تعلیم دلائی جائے انہوں نے کہا کہ آپس میں اختلاف ختم کرکے متحدہ ہوجائیں اور دوسروں پڑوسیوں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جائے تعلیم ہی سماج میں انقلاب برپا کرتی ہے اور قانون کا احترام اور اس کے پاسداری کرنا ضروری ہے ملک میں رہائش پذیر سولنگی برادری زائد ہے اس کے باوجود بھی منتخب نہیں ہوسکتے ہیں اس لیے آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں اس موقع پر سولنگی ویلفئیر آرگنائزیشن تحصیل گمبٹ کے انتخابات ہوئیں جس میں صدر سکندرعلی سولنگی، جنرل سیکریٹری امتیاز اور عہدیدار منتخب ہوئے تقریب کو ڈاکٹر ارباب علی، ڈاکٹراے ڈی سولنگی، ڈاکٹر رحمت اللہ، غلام اصغر، علی اکبر، منیراحمد، نائب حسین اور دیگر نے خطاب کیا

Leave a Reply

Back to top button