بلاگ

املی نے پریشان کردیا

احمد دانش
یہ 2007 کی بات  جب کسی سرکاری ادارے میں کام کرتا تھا تو پتہ نہیں اچانک کیسے ذہن میں خیال آیا کہ املی کو سندھی میں کیا کہتے ہیں؟
ذہن پر کافی زور ڈالا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ میری پریشانی بڑہ گئی نیچے آفس میں ایک سندھی دوست کو فون کیا کہ املی کو سندھی میں کیا کہتے ہیں وہ بھی پریشان ہوگیا اس نے کہا کہ میں خود بھول گیا ہوں کہ کیا کہتے ہیں میری پریشانی اور بڑہ گئی۔ اس نے کہا میں اپنے ماموں سے پتہ کرکہ بتادیتاہوں جب تک وہاں سے جواب آئے میں نے گھر فون کیا، چھوٹے بھائی سے پوچھا املی کو سندھی میں کیا کہتے تو اس نے کہا املی کو املی ہی کہتے ہیں
پھر دوسرے بھائی سے بات کی تو اس نے بھی یہی جواب دیا۔ اب سوچا امی سے پتہ کروں مگر امی کو اردو کا کیا پتہ، امی سے پوچھا کہ املی کو سندھی میں کیا کہتے ہیں؟ اس نے پوچھا بیٹا املی کیا چیز ہوتی ہے؟ اب میری پریشانی اور بڑہ گئی۔ میں نے کہا املی وہ ہوتی ہے جو کھٹی ہوتی ہے تو امی نے کسی اور چیز کا نام لیا یا جو ظاہر ہی املی نہیں تھی میں نے امی وہ جو اس طرح ہوتی ہے امی نے کہا مجھے تمہاری بات سمجھ میں نہیں آرہی۔ میں نے کہا امی وہ جو شادیوں میں پلاؤ میں ڈالتے تھے تو امی نے کہا گدامڑی تو میں نے کہا ہاں وہ ہی گدامڑی۔ بس کیا تھا میں ہنسی چھوٹ گئی اور آج تک گدامڑی نہیں بھولا۔

Leave a Reply

Back to top button