کمپیوٹر

انپیج 3 کی ونڈوز 10 میں انسٹالیشن اور ہدایات

ٰInpage 3 installation in Windows 10

انپیج کیا ہے؟

انپیج اردو  کا ایک سافٹ ویئر ہے جس میں آپ اردو لکھ سکتے ہیں، ان پیج 1994 میں لانچ کیا گیا اس سے پہلے خطاطی سے کام چلایا جاتا تھا۔ ٹیکنالاجی دنیا میں انقلاب آنے کے باوجود انپیج کی اہمیت اسی طرح برقرا ہے اور آج بھی انپیج کی اہمیت اسی طرح برقرار ہے۔
اردو چونکہ نستعلیق خط میں لکھی جاتی ہے اسی وجہ سے آج تک مبنی پر یونیکوڈ فانٹ نہ بن سکا ہے گوکہ کافی اچھے فانٹ موجود ہیں مگر ان میں بھی کوئی نہ کوئی تیکنیکی مسئلہ باقی ہے۔

ترسیمہ جات:

انپیج میں ترسیمہ جات (Ligatures) کا استعمال کیا جاتا ہے یعنی پورے الفاظ شامل کیے گئے۔

انپیج کے ورژین

انپیج کے کافی ورژین مارکیٹ میں موجود ہیں، سب سے جدید انپیج 3 ہے جس چند اضافی فانٹس کے علاوہ یونیکوڈ کی سپورٹ بھی شامل ہے یعنی آپ انپیج میں لکھاگیا کوئی بھی متن کاپی کرکے ونڈوز کمپیوٹر کے کسی بھی پروگرام میں پیسٹ کرسکتے ہیں، پچھلے ورژین میں ایسا ممکن نہیں تھا۔

انسٹالیشن:

انپیج کو کمپیوٹر میں انسٹال کرنا نہایت ہی آسان ہے مگر انپیج 3 کو ونڈوز 10 میں انسٹال کرنے کے لئے تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔  جب آپ انپیج 3 ونڈوز 10 میں انسٹال کرتے ہیں تو یہ  Error آتا ہے۔
Inpage 3 error

حل:

اس کا حل یہ ہے ان پیج کی Exe  فائل پر مائوس کا Right بٹن کرکے Properties کو منتخب کریں۔
How to install Urdu 3
اس کے  بعد compatibility ٹیب میں سے ونڈوز 7 کو منتخب کریں۔
Inpage 3 installation error
اس کے بعد انپیج کی فائل کو پھر سے Run کریں، اب آپ کا انپیج انسٹال ہوجائے گا۔ مزید معلومات یا سوال کے لئے نیچے تبصرہ کریں، شکریہ
انپیج 3 ڈائونلوڈ کرنے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ:

  • یه فائل ISO فارمیٹ میں ہے، اس کے اور مائوس کا Right بٹن دباکر Mount کو  پریس کریں اس کے ساتھ ہی ایک Virtual ڈرائیو بن جائے گی، جہاں سے آپ انپیج کو آسانی سے انسٹال کرسکتے ہیں۔
  • انپيج کے پرانے ورژین کی فائل نئے ورژین میں کھل تو جائے گی مگر محفوظ کرنے کے بعد پرانے والے ورژین میں نہیں کھلے گی۔
  • پرانی فائل کو محفوظ کرنے کے لئے اس کی ایک کاپی بناکر اس پر کام کریں۔

انسٹالیشن کے بعد کمپیوٹر کو   Restart کردیں۔

Leave a Reply

Back to top button