پاک پراپرٹی ایڈز، پراپرٹی کلاسیفائیڈ اشتہارات کی جدید شکل
جدید دور میں جہاں ہر کاروبار کا انحصار ٹیکنالوجی پر بڑھ رہا ہے تو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی بھی شکل بدل رہی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ویب پورٹل لانچ کیا گیا ہے
تعارف
وقت کے ساتھ پراپرٹی کے کاروبار میں بھی نئی جہتیں متعارف ہوئی ہیں، پچھلے کئی سالوں سے پراپرٹی سے متعلق متعدد موبائل ایپس اور ویب سائٹس بن چکی ہیں اور ساتھ سوشل میڈیا کے استعمال سے پراپرٹی کے کاروبار میں جدت آچکی ہیں۔
مگر وقت کے ساتھ ساتھ پرانی چیزوں کی افادیت اسی طرح برقرار ہے جس طرح ماضی میں تھی۔ آج بھی اخبار معلومات کا قابل اعتبار ذریعہ ہے۔
پراپرٹی کلاسیفائیڈ اور اخبار
اس وقت بھی پراپرٹی کے سینکڑوں اشتہارات مختلف اخبارات میں لگائے جاتے ہیں مگر اخبار میں اپنے مطلب کا اشتہار تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے مثال کے طور پر ایک مخصوص علاقے میں مخصوص سائز کا گھر آپ کو درکار ہے مگر اخبار میں اس کو تلاش کرنا کافی وقت طلب کام ہے اور اگر یہ کام روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑے تو یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔
اس مشکل کو آسان کرنے کے لئے https://pakpropertyads.comکےنام سے ایک ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر کلاسیفائڈ اشتہار لگائے جاتے ہیں اور یہ تصویر کی شکل میں نہیں ہوتے بلکہ متن کی صورت میں نظر آتے ہیں، اس سے اشتہارات کی تلاش بہت حدتک آسان ہوجاتی ہے۔
فروری 2021 میں یہ پراجیٹ شروع کیا گیا اور ابتدائی طور پر ہرہفتہ وار اشتہارات لگائے جاتے تھے مگر ممبران کی خواہش اور ضرورت کے مطابق اب روزانہ کی بنیاد پر اشتہار لگائے جاتے ہیں۔
رجسٹریشن
Pak Property Ads تک رسائی کے لئے ڈیلرز کو رجسٹرڈ ہونا پڑتا ہے ، رجسٹریشن کے مرحلے کے بعد ایک user name اور password مہیا کیا جاتا ہے جس کے بعد ہی اشتہارات ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
پاک پراپرٹی ایڈس میں اپنے مطلب کا اشتہار تلاش کرنا
ویب سائٹ کی دو اقسام ہیں ایک کمپیوٹر کے لئے اور دوسری موبائل کے لئے، ویب سائٹ کھولنے کے بعد آپ اپنے user name اور password سے Login ہونگے جس کے بعد آپ کے سامنے ایک فارم کھل جائے گا اور تازہ ترین اشتہارات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
کمپیوٹر میں فارم اس طرح کا ہے۔
آئیے اس کو سمجھتے ہیں۔
-
:Sale/Rent
سب سے پہلے آپ کو Sale یا Rent میں سے ایک کو منتخب کرنا ہے، اس سے Sale یا Rent کے کلاسیفائڈ اشہارات نظر آنا شروع ہوجائیں گے یا All منتخب کریں تو دونوں کے اشتہارات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
-
Type of Property:
اس آپشن کو منتخب کرنے سے آپ کے مطلب کی جائیداد نظر آنا شروع ہوجائے گی۔ مثال کے طور پر پلاٹ، گھر، پورشن، اپارٹمنٹ وغیرہ۔
-
City/Town:
ابھی اس ویب سائٹ پر صرف اسلام آباد اور راولپنڈی کے اشتہار ات ہی لگائے جاتے ہیں ۔ آپ اپنی مرضی کے شہر کو منتخب کرکے اس کے متعلق اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کسی بھی شہر کو منتخب نہ کریں تو تمام شہروں کے کلاسیفائیڈ اشتہارات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
-
Sector/Area:
اس آپشن میں آپ کسی شہر کے سیکٹر یا ایریا کے اشتہارات منتخب کرسکتے ہیں۔
نتائج اس طرح نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
کسی بھی اشتہار کی مکمل تفصیل جاننے کے لئے آپ Advanced Options کوکلک کرکے مطلوبہ تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔جیساکہ اشتہار دینے والے ڈیلر کا نام، ایجنسی اور فون نمبر وغیر کی تفصیل شامل ہے۔
-
Measurement Type:
اس آپشن کے انتخاب سے پراپرٹی کے سائز کے حساب سے کلاسیفائیڈ ایڈزدیکھے جا سکتے ہیں، اگر کچھ بھی منتخب نہیں کریں گے تو تمام سائز کے کلاسیفائیڈ ایڈزنظر آجائیں گے۔
سائز کے آپشن میں Square feet، Square Yards ، مرلہ، کنال اور پراپرٹی کی اصل Dimension کا آپشن منتخب کرکے پراپرٹی کی پیمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔ -
Min Size:
اس آپشن میں سب سے کم سائز ٹائپ کریں۔
-
Max Size:
اس آپشن میں سب سے زیادہ سائز ٹائپ کریں۔
-
Min Price:
اس آپشن میں کسی جائیداد کے بارے میں کم از کم رقم درج کریں
-
Max Price:
اس آپشن میں کسی جائیداد کی سب سے زیادہ رقم درج کریں۔
-
Newspaper Name:
اس آپشن کے ذریعے کسی اخبار کا نام منتخب کرکے اس اخبار میں دیے گئے کلاسیفائیڈ اشتہارات کو دیکھ سکتے ہیں ۔
-
Duration:
اس ویب سائٹ پر اشتہارات دکھانے کا دورانیہ سات دن رکھا گیا ہے ا البتہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق 30 دن یا زیادہ 365 دن کے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔
-
Date:
اس آپشن میں اخبار کی تاریخ کو منتخب کرکے اس روز کے اشتہار دیکھے جاسکتے ہیں۔
-
Phone No:
اس آپشن میں ڈیلر کا موبائل درج کرکے اس کے شایع کردہ کلاسیفائیڈ اشتہارات تلاش کرسکتے ہیں۔
-
Dealer Name:
اس آپشن میں آپ ڈیلر کا نام درج کرکے اس کے دیے گیے اشتہارات کوتلاش کرسکتے ہیں۔
-
Agency Name:
اس آپشن کے ذریعے آپ ڈیلر کی ایجنسی کے نام سے بھی اشتہار تلاش کرسکتے ہیں۔
نوٹ: آپشن نمبر 14 اور 15 میں صرف انہیں اشتہارات کو دیکھ سکتے ہیں جن میں کلاسیفائڈ اشتہار کے اندر ڈیلر نے اپنا نام اور ایجنسی کا نام شایع کیا ہو۔ -
Count:
اس آپشن کے ذریعے آپ اسکرین پر دکھائے گئے شتہارات کی تعداد کو منتخب کرسکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے https://pakpropertyads.com وزٹ کریں۔