پیپلز پارٹی کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی میدان میں
اردو ٹوڈے، بدین
پیپلزپارٹی کی ریلی کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی میدان میں آگیا کل جلسہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا مرزا گروپ کی جانب سے تیاریاں عروج پر جلسہ سے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی خطاب کریں گے.
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اتوار کے روز بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے بدین پہچنے والی عوامی مارچ کے جلسہ کے بعد عوامی طاقت کا سیاسی مظاہرہ کرنے کے لئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی میدان میں آ گئے. پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شروع کئے گئے حقوق سندھ مارچ کی تین مارچ کو بدین آمد اور چار مارچ کو بدین سے روانگی کے علاوہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بھی اسی میدان میں تین مارچ کو جلسہ کا اعلان کیا ہے ڈی سی چوک پر بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز جلسہ سے خطاب کیا تھا . سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے فرزند رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا احسام مرزا گزشتہ روز رات گئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بدین کے ڈی سی چوک پر جلسہ گاہ کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ گئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ڈی سی چوک پر پہنچنے کی اطلاع ملنے پر ان کے حماتیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور ان کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی مرزا گروپ کی جانب سے کل ہونے والے جلسہ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں بدین گولاڑچی سمیت دیگر شہروں میں استقبالیہ کمپ لگنے کے علاوہ موبائل گاڑیوں پر جلسہ میں شرکت کا اعلان کیا جا رہا ہے اور مرزا گروپ کے قائدین کی تصویروں پر مشتمل پینا فلکس بینر اور پوسٹر بھی آویزاں کئے جا رہے ہیں کل ہونے والے مرزا گروپ کے جلسہ سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا خطاب بھی متوقع ہے . واضع رہے پانچ سال قبل بلدیاتی الیکشن مہم کے آخری ایام میں بھی پیپلزپارٹی کے جلسہ میں بھلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے ایک روز بعد ڈاکٹر زوالفقار مرزا اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ ایسی میدان میں کیا تھا اور تین روز بعد ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے نامذد امیدواروں نے بدین میونسپل کمیٹی کی تمام کی تمام 14 نشیستیں جیت کر میدان مار لیا جبکہ پیپلزپارٹی کو بدین میونسپل کمیٹی کے تمام نشیستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا. دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے بھی حقوق سندھ مارچ کے قائدین اور شرکاء چار مارچ کو بدین سے ریلی کا آغاز ڈی سی چوک سے کریں گے اور تلہار ماتلی سے ہوتے ہوئے ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد کے لئے روآنہ ہو جائیں گے.
فوٹو.
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کے ہمراہ ڈی سی چوک پر جلسہ گاہ کا جائزہ لیں رہے ہیں.