بدین

پاکستان تحریک انصاف ہی سندھ کے عوام کی متبادل قیادت ہے، شاہ محمود قریشی

اردو ٹوڈے، بدین
پی ٹی آئی سندھ حقوق لانچ کا لانگ مارچپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ حقوق مارچ کی بدین آمد پر مرزا گروپ کی جانب سے ڈی سی چوک پر منعقد بڑے جلسہ عام اور جمعہ کے روز مرزا فارم ہاؤس مورجھر پر وفاقی وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے میزبان اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا وفاقی وزیر علی حیدر زیدی اور ڈاکٹر زوالفقار مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہم بدین کی عوام اور مرزا فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہیں بدین کی عوام نے کل تاریخی استقبال کیا بدین کے لوگ اب جاگ چکے ہیں اور باشعور سندھیوں نے بدین میں تیر کو توڑ کر سندھ میں انقلاب اور زرداری لیگ کے قبضہ ختم کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے کہا بلاول کا 27 فروری کا بدین میں جلسہ سرکاری بے ساکھیوں سرکاری وسائل پر ناکام جلسہ کیا تھا اور کل کا بدین کا تاریخی جلسہ فقیروں کا جلسہ تھا شاہ محمود قریشی نے کہا سندھ کے لوگ کسی مسیحا کو تلاش کررہے ہیں آج سندھ عذاب میں مبتلا ہے امن امان کی صورتحال مکمل خراب ہوچکی ہے بدین میں منشیات کا کام عروج پر ہے اور انتظامیہ خاموش ہے یا ان کے ہاتھ ملے ہوئے ہیں،
انہوں نے کہا ہم میں برداشت اور صبر ہے مگر سندھ میں کراچی سکھر اور دیگر شہروں میں ہمارے بینر اور پوسٹر پھاڑے گئے زرداری لیگ اور سندھ کی انتظامیہ نے ہمارے بینر اتارے ہیں پر ہم کو پروا نہیں پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ سرکاری مشینری استعمال کے بغیر آگے بڑھ رہا ہے ہمارے راستوں میں سرکاری افسران ہمارے جھنڈے اور بینرز نہیں لگا رہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے صرف ایک گروپ ہے وہ عمران خان گروپ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز معزز اور اصول پسند لوگ ہیں اور وہ مضبوطی سے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ زر اور زرداری ہمارے اراکین خرید نہیں سکتے پی ٹی آئی کے ایم این اے اپنی وفاداری کا سودا ہرگز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے عمران خان کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کرنے کا اعلان کیا ہے اور عدم اعتماد کا غبارہ پھٹ چکا ہے اور پارلیمنٹ کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون سازی کے دوران پہلے ہی پارلیمنٹ میں اپنی شکست کھا چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کے لیے یورپی یونین کے نائب صدر اور یوکرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ہے اور ہم اس خیال پر متفق ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ بات چیت اور سفارت کاری سے ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان پہلے دن سے سمجھتا تھا کہ جنگ مسائل اور تنازعات کا حل نہیں ہے کیونکہ ہم نے 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر یوکرین میں جنگ بڑھی تو اس کے یورپی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ انہوں نے رومانیہ کے ہم منصب سے بھی بات چیت کی اور انہوں نے تنازعات سے متاثرہ علاقوں سے پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کے معاملے پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے بھی ہندوستانی طلباء کی مدد کی اور انہیں کھانا بھی دیا اور ان کی باحفاظت منتقلی کے لئے اقدام بھی کئے ہیں انہوں نے کہا سندھ حقوق مارچ سندھ کے عوام کو متبادل قیادت پیش کرنے کا عمل ہے۔ حکومت بر وقت پی پی پی کے ہر سوال کا شائستگی سے جواب دے سکتی ہے اور اگر بلاول نے مناظرے کا چیلنج قبول کیا ہے تو آگے بڑھیں ان کے لیے عمران خان اکیلا ہی کافی ہے عمران کا مقابلہ مافیا سے ہے.انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ووٹ حاصل کر کے نہیں نوٹوں کے استعمال سے جیتی ہے۔ پی ٹی آئی نے تھر میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہونے والی دھاندلی اور شکست کے باوجود نتائج کو قبول کیا اور صحرائے تھر کے مکینوں کو ترقیاتی منصوبے تحفے میں دیے جبکہ جیتنے والے علاقے میں واپس دکھائی تک نہیں دیئے۔
انہوں نے کہا عمران خان نے تھرپارکر ضلع کے 16 لاکھ مکینوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جس پر سندھ حکومت نے شور مچایا دیگر اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کو روک دیا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو 14 سالوں میں وفاقی حکومت سے 9000 ارب روپے اور سرکاری دستاویزات کے مطابق ان میں سے 1400 ارب روپے کرپشن کی نذر ہوگئے۔
اگر آپ نوجوان نسل کا روشن مستقبل اور سندھ میں جہالت اور جبر کا خاتمہ چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی کی صفوں میں شامل ہوجائیں، انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تیر کی آخری رسومات ادا کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ تیر کو توڑ کر ہی سندھ کو جوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ کھیلا اور 5 بار حکومت بنائی لیکن انہوں نے صرف اپنے مفادات کے لیے کام کیا اور سندھ کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا، شاہ محمود قریشی نے عوام پر زور دیا کہ وہ درست فیصلہ کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے کہا سرکاری وسائل پر جاری مارچ لڑکھڑا رہا ہے ایک طرف ساڑھے تین سال کے حساب کا مطالبہ ہے جبکہ دوسری طرف پندرہ سال کا مال ہضم کرنے کا معاملہ ہے ہم 6 مارچ کو کراچی پہچیں گے لیکن گھبراہٹ کا عالم یہ ہے کہ کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اتارے جا رہے ہیں اگر ہماری جلسیاں ہیں تو گھبراتے کیوں ہو اب لگتا یہ ہے بلاول، تمھارے ذہن پر تحریک انصاف سوار ہوگئی ہے، لیکن گھبرانا نہیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے میں عمران خان صاحب کو اس کی رپورٹ پیش کروں گا بدین سمیت سندھ کے مسائل پر ہم مشاورت سے اگلے مرحلے کا بھی اعلان کریں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا بدین کا کامیاب اور تاریخی جلسہ سندھ میں انقلاب کی نوید ہے ہم نے ہر دور میں ہر حال میں عوام کی خدمت کی عوام سے مرزا خاندان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود سندھ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں بند پڑی ہیں اور تھرپارکر میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث بچے مر رہے ہیں بدین سمیت سندھ بھر میں عوام کو پینے کا پانی دستیاب نہیں پیپلزپارٹی حکومت اور ارکین اسمبلی وزیر مشیر عوام پر بوجھ ہیں عوام کی خدمت کی بجائے اپنے مفاد اور پیٹ بھر رہے ہیں کرپشن عام ہے عوام پریشان اور مایوس ہے جن کی امید عمران خان سے وابستہ ہیں انہون نے کہا وہ صحت کارڈ سمیت دیگر بڑے منصوبوں کے لئے کام کر رہی ہیں ہم کسی مرحلہ میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے.اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کا بلاول کو جواب دیتے ہوئے کہا بلاول جھوٹ بول رہے ہیں بلاول جھوٹا ہےجیسے اس کے والد جھوٹ بولتے ہیں، علی زیدی پنجاب میں کسی کا راستہ نہیں روکا گیا. پنجاب میں پیپلزپارٹی والوں نے میڈیا والوں پر تشدد کیا گیا کیمرے توڑے گئے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں علی زیدی نے عدم اعتماد کے معاملے پر کہا یہ صرف بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں.

یہ بھی پڑھیے

پی پی کے لانگ مارچ سے بدین کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
سندھ یونی ورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں یوم کشمیر کی تقریبات
اس موقع پر سابق داخلہ سندھ ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں بدین میں سرکاری پرٹوکول میں چلتے پھرتے شیخ پیپلے گھگو اور مداریوں کی میرے سامنے کوئی حثیت نہیں میں ان کے بڑوں کو جواب اور مقابلہ کی حثیت رکھتا ہوں بدین کے عوام سے میرا عشق ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں عمران خان جب تک عوام کی خدمت کرتے رہے ہم ان کے ساتھ ہوں گے اس موقع پر جی ڈی اے کے پارلمانی لیڈر حسنین مرزا احسام مرزا کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماں بھی موجود تھے.
جمعہ کے روز حقوق سندھ مارچ بدین تلہار اور ماتلی سے ہوتا ہوا اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا. حقوق سندھ کے مارچ کے شرکاء کی تمام شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں پرجوش نعروں کے ساتھ شاندار استقبال کیا.

Leave a Reply

Back to top button