احساس ایمرجنسی کیش وظائف حاصل کرنے کے بارے میں معلومات
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیا ہے؟
مارچ 2020 میں کورونہ وائرس میں جب زندگی رک گئی تھی، لوگ خوف اور حفاظت کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکل رہے تھے تو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا تاکہ ضرورت افراد کو اس مشکل گھڑی میں مدد دی جاسکے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی سے پورا ہوچکا ہے اب دوسرا فیز شروع ہوچکا ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام دوسرا مرحلہ:
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا مقصد ایک کروڑ20 لاکھ مستحق گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب سے ایمرجنسی کیش امداد کی فراہمی ہے۔
امداد کن افراد کو دی جارہی ہے؟
یہ امداد ان مستحق گھرانوں کو فراہم کی جا رہی ہےجن کے معاشی حالات رواں سال میں کورونا وبا کی تیسری لہر سے متاثر ہوئے۔
ادائیگیوں کا آغاز:
پروگرام کے تحت ملک گیر ادائیگیوں کا آغاز 16جون2021 کو ہوا۔ پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش امداد فراہم کی گئی تھی۔ اس سال ایک کروڑ 20لاکھ گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا جا رہا ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اس مرحلے میں بھی مستحق گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب سے ادائیگیاں ہورہی تھیں مگر فروری 2022 سے 12000 سے بڑھاکر رقم 13000 کردی گئی ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش کی رقم اہل گھرانوں کو صرف ایک مرتبہ دی جاتی ہے۔
یہ امداد کیسے دی جاتی ہے؟
گھرانوں کی نشاندہی نئے احساس سروے کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔
رقم وصولی کا پتہ کیسے لگے گا؟
اہل گھرانوں کو8171 سے رقم وصولی کے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جارہے ہیں۔
کن کو ادائیگی ہورہی ہے؟
احساس پالیسی کے مطابق ادائیگیاں صرف اہل گھرانوں کی خواتین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے ہورہی ہیں۔
احساس ایمرجسنی کیش کی ادائیگی اہل گھرانے کی اس خاتون کو ہو گی جس کے نام اہلیت و رقم وصولی کا پیغام 8171 سےبھیجا گیا ہوگا۔
رقم وصولی کے وقت اہل خواتین اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔
یہ بھی پڑھیے
احساس پراجیکیٹس کی فہرست
احساس پروگرام کے پاکستان بھر میں دفاتر کے پتے
احساس وظائف برائے تعلیم، نرسری سے بارہویں جماعت کا فارم
احساس کفالت پروگرام میں اپنے گھرانے کی اہلیت معلوم کرنے کا طریقہ
پنجاب مزدور کارڈ 2022: پنجاب کے مزدوروں کے لئے خوشخبری
انگوٹھوں کے نشان میں مسئلہ کے لئے کیا کریں؟
جن اہل صارفین کو ادائیگیوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل کا سامنا ہے وہ تحصیل دفاتر سے رابطہ کریں
مزید معلومات کے لئے 080026477 پر رابطہ کریں