اردو شاعری
زندگی
ثانیہ نقوی
زندگی کا وہ پل
ہاتھ سے بکھر گیا
جس کو سمیٹتے ہوئے
ہاتھوں سے زندگی گئی
وہ پل جس کے سحر میں
زندگی سجائی تھی
وہ پل کہ جس کی آرزو میں
زندگی نبھائی تھی
زندگی کو پایا تھا
وہ پل کہ جس کا حاصل چنتے ہوئے صدیاں لگیں
وہ پل لٹا تو بس اک لحظے میں
یہ زندگی زندگی نہ رہی۔
واہ واہ واہ۔