واٹس ایپ

لینڈ لائن نمبر پر واٹس ایپ بنانے کا طریقہ

WhatsApp Businessجدید دور میں مواصلات کے ذرائع بدل رہے ہیں ، فون کال اور ایس ایم کی جگہ واٹس ایپ نے لے لی ہے، جس شخص کے پاس سمارٹ فون ہے تو یقینی طور پر اس کے موبائل میں واٹس ایپ بھی انسٹال ہوگا۔
واٹس ایپ تو موبائل پر چلتا ہے مگر وہ دفاتر یا کاروبار جو پی ٹی ایل نمبر استعمال کرتے ہیں وہ اس نمبر پر واٹس ایپ پر کیسے استفادہ کرسکتے ہیں۔
اس کا حل بزنس واٹس ایپ میں ہے۔

طریقہ:

اپنے موبائل میں بزنس واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں یاد رہے کہ عام واٹس ایپ میں یہ طریقہ کام نہیں کرے گا۔
سب سے فون نمبر میں اپنا پی ٹی سی ایل نمبر بمعہ ملک کا کوڈ اور شہر کا کوڈ جیساکہ
+925127xxxx2
درج کریں اس کے بعد انتظار کریں ، واٹس ایپ آپ کوتصدیقی کوڈ بھیجے گا جو ظاہر ہے آپ کو موصول نہیں ہوگا کچھ دیر کے بعد آپ واٹس ایپ کا کال کرنے کی درخواست کریں، آپ کو واٹس ایپ کی جانب سے خود کار کال آئے گی جس میں تصدیقی کوڈ بتایا جائے گا۔ وہ کوڈ آپ درج کریں تو پی ٹی سی ایل نمبر پر واٹس ایپ نمبر چل پڑے گا اور موبائل پر اسی نمبر پر کالز اور پیغامات آنا شروع ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اردو کی بورڈ

انپیج 3 کی ونڈوز 10 میں انسٹالیشن اور ہدایات

اپنے کمپیوٹر میں اردو کی تنصیب کریں

 

Leave a Reply

Back to top button