بدین

بدین: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اردو ٹوڈے، بدین
گوٹھ ملوک شاہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کے وقت بدین کے نواحی گاؤں ملوک شاہ میں گھریلو تنازعہ اور اختلافات پر مختیار علی عرف میر شاہ نے پسٹل کے فائر کرکے 20 سالہ بیوی فرزانہ شاہ کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد نالی چگو شاہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ مقدمہ الزام نمبر 78/2022 بجرم دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو انڈس ہسپتال منتقل کر کہ پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔
پولیس پوسٹ انچارج سیرانی محمد سالم کھوسو نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ کچھ ہی گھنٹوں کے دوران ملزم مختیار علی عرف میر شاہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے جرم میں استعمال کیا گیا غیر قانونی پسٹل 3 عدد رائونڈ اور جائے وقوعہ سے 3 عدد خالی خول برآمد کرلیے ہیں۔ ملزم کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

Back to top button