ٹنڈومحمدخان

ٹنڈومحمدخان: تین روزہ نمائش کتب کا انعقاد

اردو ٹوڈے، ٹنڈومحمدخان
بزم علم و ادب غزالی پبلک اسکول کے زیر اہتمام پریس کلب میں تین روزہ نمائش کتب کا انعقاد ، کتب میلہ 11 ، 12 ، 13 مارچ تک جاری رہے گا ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلام حسین نے افتتاح کیا ۔
تفصیلات کے مطابق بزم علم و ادب غزالی پبلک اسکول کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں تین روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلا م حسین نے کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلام حسین بزم علم و ادب غزالی پبلک اسکول کے پرنسپل فاروق نظامانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں جب ہر انسان سوشل میڈیا سے وابسطہ ہے ، اس دور میں کتابوں کو زندہ رکھنا وقت کی ضرورت ہے ، کتب میلہ لگانے کا مقصد نوجوان نسل کو کتابوں کی طرف واپس لا نا ہے ، کتب میلہ 11 ، 12 ، 13 مارچ تک جاری رہے گا ، جس میں کتابیں آدھی قمیت پر فروخت کی جارہی ہیں ، طلبہ وطالبات اور علم دوست افراد کو چاہیے کہ وہ تین روزہ کتب میلے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کتابوں کی خریدار ی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر مظفر رند ، گورننگ باڈی کے چیئرمین غلام نبی کیریو ، محمد رمضان شورو ، محمد انصار خان ، محمد عامر جان ، قادر شورو ، بشیر چشتی ودیگر بھی موجود تھے ۔

Back to top button