سکھر

ملک میں مہنگائی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے،مسلم لیگ ن

اردو ٹوڈے، سکھر
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ناکام تین سالوں میں مہنگائی کے نت نئے ایٹم بم گرا کے عوام سے جینے کی امنگ تک چھین لی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نا صرف پاکستان بلکہ اس میں بسنے والی عوام بھی مشکلات سے دوچار ہیں ، عمران نیاز ی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ،بہت جلد یوٹرن خان حکومت کا خاتمہ ہوگا

پاکستان مسلم لیگ ن
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں کاشف عباسی ، احمد حسين بھٹی ، گل حسن کھوسو ،، شیخ نظام جان، خیر بخش بروھی، سلیمان کھوسو خالد آرائیں ، عدنان راجپوت ، چوھدری مجاھد چوھدری عبدالمجیب کمبوہ ، عبدالفتاح ابڑو رب نواز مری، فھیم گرگیج ، بابو کھوسو، وزیر علی شیخ سمیت دیگر عہدے دار موجود تھے
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید میرانی نے مزید کہا کے ن لیگ کے کارکنان اپنے قائدین کے نقش قدم اور ہدایات پر عمل پیرا ہوکر عوام الناس کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔ ن لیگ کی عوامی خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ہیں آج بھی پاکستان کی عوام ن لیگ کے دور اقتدار کو یاد کرتی ہے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی سلامتی وخوشحالی سمیت ملک کی تعمیر و ترقی سمیت غریب عوام کو ریلیف فراہم کیلئے تاریخی ساز کام سر انجام انجام دیئے ہیں اور آج دختر میاں نواز شریف مریم نواز عوام کے حقوق فراہمی کیلئے عوام کے درمیان رہ کر موجودہ حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیے

بدین: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ٹنڈومحمدخان: تین روزہ نمائش کتب کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کے موجودہ نااہل عمران حکومت پی ڈی ایم تحریک کی وجہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہوچکا ہے غریب عوام مہنگائی کا شکار ہے عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس گئے ہیں نوجوان نسل بے روزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ہر جانب افراتفری کا سماع ہے لیکن نااہل سیلیکٹیڈ حکومت سب ٹھیک ہوجائیگا کا وہی پرانہ راگ الاپ رہی ہے پاکستان کی باشعور عوام نے عمران حکومت کو یکجا مسترد کردیا ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں ایک بار پھر ن لیگ کی حکومت ہوگی۔

Leave a Reply

Back to top button