ٹنڈومحمدخان

ٹنڈومحمدخان: صحافیوں کو پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کے خلاف کام کرنا چاہیے، ایس ایس پی

اردو ٹوڈے، ٹنڈومحمدخان

SSP TMK
صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے ، معاشرے کی بہتری کیلئے صحافیوں اور پولیس کا مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے ، ضلع ٹنڈومحمدخان کو کرائم فری بنانا اپنا فرض سمجھتا ہوں ، عام شہری کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، ایس ایس پی عبداللہ میمن کی ڈسٹرکٹ پریس کلب دورے کے موقع پر صحافیوں سے با ت چیت ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عبداللہ میمن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹنڈومحمدخان کے صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے ، مثبت رپورٹنگ سے پولیس کو سپورٹ ملتی ہے ، معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرنا پولیس اور صحافیوں کی ذمہ داری ہے ، ٹنڈومحمدخان ایک پر امن ضلع ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں ، چارج سنبھالنے سے لیکر آج تک ٹنڈومحمدخان کو کرائم فری بنانا اپنا فرض سمجھتا ہوں ، ٹنڈومحمدخان پولیس دن رات جرائم اور منشیات کو کنٹرول کرنے کیلئے کام کررہی ہے ، ٹنڈومحمدخان کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندوری شہر کے تمام راستوں پر اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنا ہے ، انہوں نے کہاکہ ٹنڈومحمدخان کی عوام پر امن ہے اور ٹنڈومحمدخان ضلع ہمیشہ سے پر امن رہا ہے ، جہاں کسی کو بھی جرائم کی وارداتیں کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، منشیات کے کنٹرول کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں اور اب تک متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ، ٹنڈومحمدخان شہر میں سیکیورٹی کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے .

یہ بھی پڑھیے

ٹنڈومحمدخان: تین روزہ نمائش کتب کا انعقاد

ملک میں مہنگائی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے،مسلم لیگ ن

درگاہ شریف کے خلاف کوئی بات نہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

اس سلسلے میں تاجر برادری سے بھی امید ہے کہ وہ اپنے کاروباری علاقوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے ، انہوں نے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر یا منشیات فروشوں کو کیفرے کردا ر تک پہنچانے کیلئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں، ایس ایس پی عبداللہ میمن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں لگائے جانے والے کتب میلے کا بھی دورہ کیا اور بزم علموں ادب کے اس عمل کو سہراتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلام حسین ، گورننگ باڈی کے چیئرمین غلام نبی کیریو ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر مظفر رند ، خزانچی انصار خان ، سینئر صحافی رمضان شورو ، محمد عمر شریف ، ذوالفقار چانڈیو ، حاجی حفیظ میمن ، محمد عامر جان ، قادر شورو ، بشیر چشتی ، شمس الدین ودیگر بھی موجود تھے ۔

Back to top button