حیدرآباد
حیدرآباد: صنفی مساوات ہی مسائل کا حل ہے، ماروی
محمد اظہر رند
اردو ٹوڈے، حیدرآباد
سندھ پولیس اور وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل حیدرآباد رینج آفس کی جانب سے انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک سیمینار شھید انسپکٹر واحد بخش آڈیٹوریم میں منعقدہ ہوا۔
اس سیمینار سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وومین پروٹیکشن سینٹر محترمہ ماروی نے کہا کہ اگر ترقی پسند معاشروں کو غور سے دیکھا جائے تو وہاں تعلیم سمیت زندگی کے بیشتر شعبہ جات میں بلاصنفی امتیاز سماج کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ پائیدار کل کے لئے آج صنفی مساوات ہے جوکہ ہمیں اپنی عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہمیں جنس کی تفریق کیے بغیر خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہونگے۔