بدین

بدین پانی کی قلت کا شکار

اردو ٹوڈے، بدین
بدین ضلع ایک بار پھر پانی کی قلت کا شکار نہری ٹیل اور ساحلی علاقوں میں پینے کا پانی بھی دستیاب نہ رہا کاشت فصلیں بھی سوکھنے لگی.
تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی لاکھوں ایکڑ زمین کو سیراب کرنے اور پینے کا پانی سپلائی کرنے والی سکھر بیراج اور کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں میں پانی کی قلت سے بدین ضلع کی نہری ٹیل اور ساحلی علاقوں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جبکہ واٹر سپلائی ذرائع کے مطابق تلابوں میں پانی کی سطح میں روزانہ ہونے والی تیزی سے کمی کے باعث بدین میں ایک ہفتے کے بعد پینے کا پانی بھی ناپید ہوجائے گا جبکہ زراعت بھی شدید متاثر ہوگی کئی لاکھوں ایکڑ اراضی پر کاشت گندم سورج مکھی سرسوں گنے کی فصل کے علاوہ سیزن کی کاشت سبزیاں اور مال مویشوں کے چارے کی کاشت گھاس پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھ جانے کا اندیشہ بھی شدت اختیار کر رہا ہے پانی کے شدید بحران کی وجہ سے بدین ضلع کو پانی سپلائی کرنے والے اکرم واہ کے تینون سب ڈویژن کڈھن، قاضیہ اور شادی سب ڈویزن کی کئی چھوٹی بڑی نہروں جن میں سنی گونی واہ، گنج بحر واہ، راج واہ، قاضیہ واہ، کارو واہ، سومرا شاخ سمیت کئی نہروں میں پانی ناپید ہوگیا ہے. جبکہ بدین کے ساحلی علاقوں سیرانی بھگڑا میمن بیڈمی احمد راجو بدین اور گولارچی کی نہری علاقے سب سے زیادہ پانی کی قلت کا شکار ہونے کی وجہ سے مقامی آبادگار ہاری اور ماہی گیر پینے کے پانی کی تلاش میں مال مویشیوں سمیت دربدر اور مارے مارے پھر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیے

دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر بدین میں ماہی گیروں کا مارچ

بدین: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

درگاہ شریف کے خلاف کوئی بات نہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

دوسری جانب ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے مطابق سکھر بئراج ڈاؤن اس وقت تین ہزار کیوسک پر ہے جس میں لائین لاسز دو ہزار ہیں کوٹری بیراج سے کراچی اور بدین کو پینے کے لیے بھی چودہ سو کیوسک پانی درکار ہے جو کہ اس وقت صورتحال چل رہی ہے تو چند روز میں صرف ایک ہزار کیوسک رہ جائے گا اس کا مزید کہنا تا کہ میرا اس سلسلہ میں صوبائی وزیر جام خان شورو سمیت تمام عالی حکام سے بھی رابطہ ہے تاکہ پانی کی قلت پر کسی نہ کسی طرح قابو پایا جا سکے. بدین سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی حلقوں کاشتکاروں اور زمینداروں نے سندھ حکومت سیڈا اور ایریا واٹر بورڈ کو پانی کی قلت غلط تقسیم اور چوری کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بدین سے پانی کی کمی کو دور کر کے ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرکے زراعت کو تباہی سے بچایا جائے۔

Back to top button