متفرق

انسانیت کے لئے کام کرنا ہی بہترین صحافی کا کام ہے، چیف اکرام الدین

صرف ڈگری سے انسان صحافی نہیں بن سکتا بلکہ صحافی وہ ہے جو انسانیت کی درد کو سمجھتا ہیں۔میڈیا سے گفتگو

اٹلی: بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین پہلا پاکستانی نژاد جرمن صحافی ہے جس کا نام یورپ کے 30 قابل ترین صحافیوں کی لسٹ میں شامل ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں اووسیز پاکستانیز بالخصوص یورپ اور پاکستان کے سیاسی، حکومتی اور صحافتی حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہے گزشتہ دنوں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین جرمن سے چند روزہ دورے پر صحافی دوستوں کے ساتھ اٹلی کے مشہور جزیرا بحریہ روم کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے اطالوی میڈیا سے جرمن اور یورپ کے دیگر ممالک کے صحافیوں کے بہترین اور مثبت صحافتی کارکردگی کے حوالے سے اپنے گفتگو میں کہا کہ یورپی صحافتی برادری قلم کے ذریعے عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے یورپی صحافیوں نے اووسیز لوگوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اووسیز لوگوں کی مسائل و مشکلات کو یورپی حکمرانوں تک رسائی میں بھی ہمیشہ بہترین کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کا کام ہی عوام کے مسائل کو حکمران بالا تک رسائی ہے کیونکہ اگر صحافی برادری نہ ہوتی تو عوامی مسائل سے حکمران بالا کبھی بھی باخبر نہ ہوتے عوام کے مسائل کے حل میں صحافتی برادری کا اہم رول اور کردار ہے اس لئے صحافتی برادری ریاست کا چوتھا ستون کہلاتا ہے انہوں نے اپنے انٹرویو میں صحافیوں کے بارے میں مزید کہا کہ بہترین صحافی وہ ہے جو مذہب سے ہٹ کر انسانیت کیلئے کام کر رہا ہے صحافتی پیشہ ایک عظیم پیشہ ہے اور اس عظیم پیشے کا احترام کرنا ہر فرد کا فرض ہے صرف ڈگری سے انسان صحافی نہیں بن سکتا بلکہ صحافی وہ ہے جو انسانیت کیےدرد کو سمجھتا ہے وہی عظیم صحافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مثبت صحافت وقت کی اشد ضرورت ہے اس لئے صحافتی برادری کو چاہئے کہ مثبت صحافت کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

Leave a Reply

Back to top button