احساس آمدن پروگرام کیا ہے؟
احساس آمدن پروگرام کا مقصد غریب و نادار عوام کے غربت سے نکال کرے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز فروری 2020 میں ہوا تھا
احساس آمدن پروگرام کے تحت منتقل کیے جانے والے اثاثہ جات میں مویشی جیساکہ گائے، بکریاں، بھینس اور پولٹری، زرعی آلات، چنگچی رکشہ باڈی، چھوٹے دکانداروں اور کاروبار کے لئے آلات شامل ہیں۔
کیا اثاثہ جات منتقلی کےمستحقین احساس بلاسود قرضے حاصل کرسکتے ہیں؟
آمدن پروگرام کے مستحقین احساس بلاسود قرضے حاصل کرسکتے ہیں اگر وہ اس علاقے میں دستیاب ہوں اور انہیں یقین ہو کہ کاروبار میں اضافے کیلئے انہیں مالی معاونت کی ضرورت ہے۔
اہلیت:
حکومت پاکستان کے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے گھرانوں کو غربت کے چکرسے باہر نکالنے کیلئے مختلف پروگراموں کے ذریعے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جن میں اثاثوں کی منتقلی،پیشہ ورانہ تربیت اور بلاسود قرضے کی سکیم شامل ہیں۔
سروے میں غربت کے اسکور کی بنیاد پرشناخت کئے گئے گھرانوں کیلئے ذریعہ معاش میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیار کرنے میں مدد کی جاتی ہے جس کے تحت گھرانوں کے افراد کے پاس موجودہ مہارت، وسائل، انکے کاروبار / آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے مطلوبہ اثاثہ جات اور ممکنہ وسائل کی شناخت کی جاتی ہے.
احساس آمدن میں کونسے علاقہ جات شامل ہیں؟
خیبر پختونخواہ:
-
اپر کوہستان
-
لوئر کوہستان
-
پالاس کولائی
-
تورغر
-
، بٹ گرام
-
، شانگلہ
-
، شمالی وزیرستان
-
، جنوبی وزیر ستان
-
، ڈیرہ اسمعیل خان،
-
ٹانک۔
بلوچستان
-
ژوب
-
لسبیلہ
-
ر گوادر۔
سندھ:
-
ٹھٹھہ
-
سجاول
-
کشمور
-
شکار پور
-
تھرپارکر
-
عمر کوٹ
رابطہ کا نمبر 0511111000102
احساس آمدن کے دفاتر کے پتے
یہ بھی پڑھیے