احساس تحفظ
احساس تحفظ پروگرام کے بارے میں معلومات
احساس تحفظ پروگرام کے محستقین کو علاج کے اخراجات سے بچانے کے لئے ہسپتال میں یکمشت مالی امداد دی جاتی ہے۔
پروگرام کا دائرہ کار
اس پروگرام میں صرف راولپنڈی کے ہولی فیملی میں داخل مریض شامل ہیں۔ ضرورتمند صبح 9 سے شام 5 بجے تک مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
051-9203728
051-9203732
کون اس پروگرام سے استفادہ کرسکتا ہے؟
- ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے متعلقہ ڈاکٹروں یا ہسپتال میں قائم شدہ احساس تحفظ استقبالیہ سے رابطہ کریں۔
- پراجیکٹ کا عملہ درخواست دہندگان کی اہلیت اور ضرورت کو جانچنےکیلئے بھرپور چھان بین کرتا ہے۔
- شفافیت کے پیش نظر ساری جانچ پڑتال خود کار آئی ٹی نظام کی مدد سے کی جاتی ہے۔
- مستحق مریض کے علاج کے طے شدہ اخراجات کی ادائیگیوں اصلی بلوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔
- علاج مکمل ہونے کے بعد تحفظ عملے کی جانب سے بذریعہ ٹیلیفون مریضوں سے اس سارے عمل کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے