احساس راشن
احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں معلومات
احساس راشن پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ہر ماہ آٹا، دال اور گھی/پکانے کے تیل کی خریداری پر فی خاندان ایک ہزار روپے کی رعایت دی جاتی ہے۔
یہ سہولت کہاں پر ملے گی؟
یہ سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے مختص کردہ کریانہ سٹورز پر دستیاب ہوگی۔
احساس راشن رعایت میں کونسے علاقے شامل ہیں؟
پنجاب، خیبرپختونخوا، گگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی صوبائی حکومتیں پروگرام میں شامل ہیں۔
اہلیت کا معیار
- اہل گھرانوں کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے احساس سروے کے ذریعے کیا جارہا ہے۔
- ملک میں بسنے والے ایسے گھرانے جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پورٹل پر خود کو مندرج کروا سکتے ہیں۔
- سرکاری ملازمین جن کی ماہانہ آمدنی ساڑھے31ہزار روپے سے کم ہے وہ بھی پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔
- بیرونی ممالک کا سفر کرنے والے افراد کے مستحق گھرانے اور وہ گھرانے جن کے موبائل فون کا اوسط بل ایک ہزار سے زائد ہے وہ بھی احساس راشن رعایت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
- ہر خاندان سے ایک ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ہر گھرانہ اپنے ایک فرد کو چنےگا۔ اسی کا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کروایا جا سکتا ہے کیونکہ دکان سے رعایتی سامان گھرانے کا رجسٹرڈ فرد ہی لے سکے گا۔ خاص خیال رکھیں کہ اس فرد کی سم اس کے اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹر ہو۔
رجسٹریشن
- گھرانوں کی رجسٹریشن بذریعہ احساس8171 ایس ایم ایس سروس جاری ہے۔
- گھرکا کوئی بھی فرد8171 پر رجسٹریشن کیلیئے اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے بھیجے جو اس کے نام پر رجسٹر ہو۔
- جانچ پڑتال کے بعد رجسٹر ہونے والے گھرانوں کو اہلیت کے پیغامات8171 سے مرحلہ وار بھیجے جارہے ہیں۔
رجسٹریشن کا لنک
معلومات برائے کریانہ مالکان
- پروگرام میں شمولیت کیلیئے کریانہ مالکان کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون اور بینک اکاؤنٹ کی شرائط لازمی ہیں۔
- جن دکانداروں کا اکاؤنٹ نہیں ہے وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ سے رجوع کر کے اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔
- نامزد کریانہ مالکان کو روزانہ کی سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ ساتھ 8 فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا اور یہ رقم 48 گھنٹے کے اندر ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائے گی۔
- کریانہ مالکان کے 8 فیصد کمیشن پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔
- کارکردگی کی بنیاد پر ہر سہ ماہی میں کریانہ مالکان کوقرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں، موٹرسائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی انعامات بھی دئیےجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
احساس تحفظ پروگرام کے بارے میں معلومات
احساس آمدن پروگرام کیا ہے؟
احساس ایمرجنسی کیش وظائف حاصل کرنے کے بارے میں معلومات
ملتان