احساس کفالت برائے خصوصی افراد
احساس کفالت سماجی تحفظ پر حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر میں 70لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظائف اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت شامل ہے۔
خصوصی افراد کی بہتری کیلئے خصوصی فرد کے حامل ہر خاندان کو کفالت کے ذریعے 2000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔
اہلیت کا معیار جانیئے
غریب گھرانوں کیلیئے احساس کفالت میں شمولیت کیلیئے سروے میں غربت کے سکور کی حد مقرر کی گئی ہے۔ احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے تحت ملک بھر سے مستحق خصوصی افراد کے گھرانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کیلیئے اس حد کو خاص طور پر بڑھایا گیا ہے ۔خصوصی افراد کے جن گھرانوں کا غربت کا سکور اس خصوصی حد کے اندر آئے گا وہ پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ فی خاندان ایک وظیفے کا اہل ہوگا۔
پروگرام میں شامل ہونے کا طریقۂ کار جانیئے
احساس کفالت برائے خصوصی افراد میں شامل ہونے کیلیئے خصوصی افراد نادرا میں اپنا اندراج کروائیں اور قریبی احساس رجسٹریشن ڈیسک پر مندرج ہوں۔ احساس کفالت میں خصوص افراد کے مستحق خاندانوں کو تمام اضلاع میں احساس سروے اور احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔
نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے خصوصی افراد کی توثیق کی جائے گی ۔صرف نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق خصوصی فردکہلانے والے افراد کو ہی اہل قرار دیا جائے گا ۔ مستحق خاندان جلد ازجلد خصوصی افراد کا نادرا ڈیٹا بیس میں اندارج کرائیں اور نادرا کا خصوصی افراد کا کارڈ بنوائیں تاکہ وہ وظیفے کے حصول کیلئے اہل ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
احساس سکالرشپ کے بارے میں معلومات
احساس بلاسود قرض: کاروبار کے لئے قرضہ کیے لیا جائے؟
جیسے جیسے مستحق خصوصی افراد کا اندراج نادرا کے ریکارڈ میں ہوتا جائے گا ان کے خاندان کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کے لیئے مطلوبہ کوائف نادرا کے ذریعے احساس انتظامیہ تک پہنچ جائیں گے۔
جن اہل خصوصی افراد کے پاس نادرا سے تصدیق شدہ کارڈ موجود ہیں ان کو نادرا میں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔
موجودہ کفالت ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی چونکہ ادائیگی کا نظام بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ہے، لہٰذا احساس کفالت کی ادائیگی کے قواعد کے مطابق خصوصی افراد کو ادائیگی کی جائے گی۔