احساس کوئی بھوکا نہ سوئے

کوئی بھوکا نہ سوئے، احساس پروگرام کے بارے میں معلومات

احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ملک میں بھوک کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کا پروگرام ہے۔
یہ پروگرام احساس لنگر پالیسی کی توسیع ہے اور اس کا مقصد مقررہ ترسیل کے مقامات پرضرورت مند بالخصوص بھوکے افراد کو پکا ہوا کھانا تقسیم کرنا ہے۔

کھانے کی یہ سہولت مزدور افراد کیلئے فراہم کی گئی ہے۔ تاکہ عمر رسیدہ افراد، دیہاڑی داراور وہ خواتین اور بچےٹرک لنگر کے ذریعے مفت کھانا حاصل کر سکیں جو صنعتی علاقوں اور بس اڈوں کے قریب احساس لنگر خانوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فوڈ ٹرک کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان اور پشاور میں کھانا مفت فراہم جاتا ہے۔

کھانا ٹرک میں پکایا، ذخیرہ اور تقسیم کیا جاتا ہے۔ تخمینے کے مطابق، ہر کھانے کا ٹرک روزانہ تقریبا 1500 سے 2000 افراد کو کھانا فراہم کرتا ہے۔

کھانا دن میں دو مرتبہ ہفتے میں 7 دن اور سال میں 365 دن تقسیم کیا جا تا ہے۔

  •  پروگرام کا اجراء مارچ2021 میں راولپنڈی اسلام آباد سے شروع کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک ماہ کے بعد ملک کے دیگر اضلاع میں پروگرام کا دائرۂ کار پھیلایا گیا۔
  •  29 شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرۂ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔
  •  ملک گیر وسعت کے بعد روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔
  •  مخیر حضرات وفلاحی اداروں کو اقدام میں شامل کرنے کیلیئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے عطیات فنڈ بھی قائم ہے۔
  •  اس پروگرام کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری پر تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان بیت المال فوڈ ٹرکوں کے آپریشنز اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کھانے کی فراہمی کیلیئے ذمہ دار ہیں۔

اہلیت

احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے ان مزدوروں، دیہاڑی داروں، عمر رسیدہ افراد اور کم اجرت والے کاریگروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جاتا ہے جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی نہیں کرسکتے۔

پروگرام میں شامل اضلاع

  •  اسلام آباد
  •  راولپنڈی
  •  لاہور
  •  فیصل آباد
  •  گجرانوالہ
  •  ملتان
  •  پشاور

یہ بھی پڑھیے

احساس کفالت برائے خصوصی افراد

احساس راشن رعایت

احساس تحفظ پروگرام کے بارے میں معلومات

احساس تحفظ پروگرام کے بارے میں معلومات

 

Leave a Reply

Back to top button