بدین

بدین: مشیر وزیراعلی سندھ کی کھلی کچہری، مسائل کے انبار لگ گئے

اردو ٹوڈے، بدین
بدین میں کھیل کچہریوزیراعلی سندھ کے مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو کی ٹنڈوباگو میں کھلی کچہری کرپشن، رشوت ،کمیشن، پانی کی قلت، منشیات کی فروخت ،سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج کی سہولتوں کی عدم فراہمی اسکول عمارتوں کی خستہ حالی شہروں میں صفائی کا بحران سمیت شکایات کے انبار.
ٹنڈوباگو میں ہونے والی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعالی سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی و امداد حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر آج ٹنڈو باگو ضلع بدین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ عوام کے مسائل معلوم کرکے ان کی دہلیز پر ان کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے.
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان ، پی پی بدین کے ضلعی صدر حاجی محمد رمضان چانڈیو، پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر وقار ٹالپور، ڈاکٹر ساجد چانڈیو ، علی نواز چانڈیو ،میر ملاح ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ ڈاکٹر شیر محمد نہڑیو سمیت محکمہ تعلیم ، اطلاعات ، صحت ، پبلک ہیلتھ ، و دیگر محکموں کے ضلعی افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ پی پی پی کی سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ آج اس فورم پر حکومتی نمائندے، عوامی نمائندے اور عوام ایک ساتھ مسائل کے حل کے لیے یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے آپ مسائل کی نشان دہی کریں ہم انہیں حل کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گے ۔
اس موقع کھلی کچھری میں ٹنڈو باگو تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی جانب سے نہری اور پینے کے پانی کی بدترین قلت ، شہروں صفائی سھترائی کی بدترین صورتحال تباہ حال ڈریج سسٹم مچھر مار اسپرے کے نہ ہونے پانی کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کھلے مین ہولز ،نالوں، صحت کے مسائل ڈاکٹرز آلات اور ادویات کی کمی، بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی عدم فراہمی، تجاوزات ، خستہ حال سڑکوں گلیوں ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سڑکوں کی تعمیر ، منشیات کی فروخت اور پولیس سے متعلق شکایات، قبرستان پر قبضے، عشر و زکوٰۃ ، یوسی کے فنڈز کے استمال میں بڑے پیمانے پر کریپشن دیگر مسائل شکایات کی زبانی اور تحریری درخواستیں دی گئی جن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی مشیر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ان مسائل کو فوری حل کرنے اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کیے۔
اس موقع پر یوسی خلیفہ قاسم میں پرائمری اسکول ٹیچرز کی کمی اسپتال سے منسلک روڑ کی مرمت اور دیگر مسائل کی شکایات پر حاجی رسول بخش چانڈیو نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے کہ وہ فوری طور پر اسکول کا دورہ کریں اور مطلوبہ سہولیات سمیت اسکول کو ٹیچر فراہم کریں اور روڈ کی مرمت کو یقینی بنائیں۔ ٹنڈوباگو پریس کلب کے صدر نصراللہ جروار اور جنرل سیکرٹری انور عباسی نے پریس کلب کی عمارت کی مرمت کے ضمن میں گرانٹس کے مسائل سے متعلق بتایا جس پر ڈپٹی کمشنر بدین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس ضمن درخواست دیں جلد پریس کلب کے مرمتی کام کرائے جائیں گے۔
اس موقع پر ایریگیشن سے منسلک واٹر کورسیز کے مسائل بھی سنے گئے اور محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت دی گئی کے وہ ان شکایات کے فوری ازالہ کے لیے اقدامات کریں اور اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی رہنما پر مبنی ایک کمیٹی بنائی جائے جو ایک ہفتے میں ان جگہوں پر میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ وزٹ کر کے رپورٹ دیں اگر ایریگیشن کے افسران کی جانب سے اس ضمن میں کوتاہی پائی گئی تو انکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

بدین پانی کی قلت کا شکار

دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر بدین میں ماہی گیروں کا مارچ

بدین: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

درگاہ شریف کے خلاف کوئی بات نہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
شہر کی صفائی ستھرائی کے مسائل پر انہوں نے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کہا کہ ٹنڈو باگو سمیت ضلع بدین کے تمام تعلقہ کی پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے جس کہ تحت شہری و دیہی علاقوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو باگو کو ہدایت کہ ٹاؤن کمیٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کیے جائیں، قبرستان پر قبضہ سے متعلق شکایت پر وزیراعلی سندھ کے مشیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ قبرستان پر جو بھی قبضہ ہیں اسے ہٹایا جائے اس ضمن میں آپ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیں تا کہ فوری اقدامات کیے جا سکے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی کہ فوری طور پر شکایت کردہ جگہ پر ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے۔ اس موقع پر شہر میں چوری کی وارداتوں سے متعلق شکایت پر انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کا ازالہ کریں اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کاروائی کرنے کا پابند کریں۔ نوکریوں سے متعلق رشوت کی وصولی اور سیاسی فہرست کی شکایت پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔

Back to top button