احساس تعلیمی وظائفاحساس پروگرام

احساس تعلیمی وظائف کے بارے میں مکمل معلومات

احساس تعلیمی وظائف پروگرام میں نرسری سے لیکر بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کو سہ ماہی وظائف جاری کیے جاتے ہیں۔

کن بچوں کو وظائف ملتے ہیں؟

یہ وظائف ان گھرانوں کے بچوں کو ملیں گے جن کے احساس کفالت سروے میں اہل ٹھہرائے گئے ہیں۔ بچوں کی عمر 4 تا 22 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور سکول کی حاضری 70 فیصد ہونی چاہیے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں مکمل معلومات

یہ کیسے چیک کریں کہ ہمارے گھرانا احساس کفالت سروے میں شامل ہے؟

اس کے لئے آپ یہ ویب سائٹ کھولیں تو کو اس طرح کا فارم نظر آئے گا۔

احساس کفالت فارم

اگر آپ کا سروے میں اندراج ہے تو آپ کو یہ پیغام نظر آئے گا۔

احساس کفالت تفصیل

میرا گھرانا احساس کفالت پروگرام میں شامل ہے، اب بچوں کا کیسے اندراج کروں۔

بچوں کا اندراج دو طرح سے ہوتا ہے ۔

اول: اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے ضلع میں قریبی دفتر جاکر اندراج کرواسکتے ہیں۔
دوم: احساس تعلیمی وظائف ایپ ڈاؤنلوڈ کریں اور بچوں کا اندارج کریں۔

احساس تعلیمی وظائف

ایپ کا لنک 

ایپ کھولنے کے بعد آپ کے پاس اس طرح کی سکرین کھلے گی۔ یاد رہے کہ صرف وہ ہی فرد اندار کرسکتا ہے جس کا نام احساس کفالت سروے میں بطور اہل شامل ہوگا۔

احساس تعلیمی موبائل ایپ

اگر آپ پہلے سے رجسٹر ہیں تو لاگ ان کریں بصورت دیگر Register کو کلک کریں۔ اس کے بعد اس طرح کی سکرین کھلے گی۔

احساس تعلیمی موبائل ایپیہاں پر اپنے کوائف درج کریں اور پھر موبائل پر ایس ایم ایس آنے کا انتظار کریں۔

Ehsas Taleemi Wazaif App screen 3

اور اس کے بعد ڈیٹا شامل کرتے جائیں۔ جب بچے کا اندراج ہوجائے گا تو یہ سکرین سامنے آئے گی۔

احساس تعلیمی موبائل ایپ

مبارک ہو۔ آپ نے بچے کا اندراج ہوچکا ہے۔

احساس پروگراموں کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے اس لنک کو کلک کرکے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں۔

واٹس ایپ گروپ

یہ بھی پڑھیے

احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کیا ہے؟
احساس کفالت برائے خصوصی افراد
احساس راشن رعایت
احساس سکالرشپ کے بارے میں معلومات

Leave a Reply

Back to top button