اسلام آباد

22 پریس کلبوں کو ڈجیٹلائز کرنے کا پروگرام، صحافیوں کی وزیر اطلاعات سے ملاقات

اردو ٹوڈے، اسلام آباد

ملک بھر سے 22 پریس کلبوں کے صدور اور سیکرٹریز کی اسلام آباد آمد آج وزارت اطلاعات و نشریات کی تقریب میں شرکت اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات کریں گے.
حیدراباد بدین ٹھٹھ سکھر حب لاہور پشاور کوئٹہ ملتان گلگت سکردو فیصل اباد جھنگ سمیت ملک بھر 22 پریس کلبوں صدور اور سیکرٹریز کی اسلام آباد آمد آج وزارت اطلاعات و نشریات کے زیراہتمام منعقد پروگرام میں شرکت اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات کریں گے.
واضع رہے وفاقی وزیرات اطلاعات و نشریات ملک بھر کی ‏بائیس پریس کلبز کو اس سال ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کیا ہے ان پریس کلبوں میں ماڈرن اسٹوڈیو اور ڈیجیٹل لیب کا قیائم کیا جائے گا جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے. اس اسکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی مہیا کئے جائیں گے. اسلام آباد پہنچنے والے صحافیوں میں حیدرآباد پریس کلب کے صدر عبداللہ شیخ اشوک شرما بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں جنرل سیکرٹری عمران عباس خواجہ ٹھٹہ پریس کلب کے صدر اقبال جکھرو سیکرٹری حب پریس کلب کے صدر الیاس احمد گمبو سمیت دیگر پریس کلب کے عہدیدار شامل ہیں.

 

Back to top button