این ٹی ایس پاس اساتذہ کا آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاج
اردو ٹوڈے،ٹنڈومحمدخان
این ٹی ایس پاس اساتذہ کا آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ، 2013 میں این ٹی ایس ٹیسٹ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے تاحال آفر لیٹر نہ ملے جلد از جلد آفر لیٹر جاری کئے جائیں ، مظاہرین کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ نے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ مجتبیٰ بھٹی ، ماجد پنہور ، صدیق سموں ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ 2013 میں ہم نے این ٹی ایس کے تحت ہونے والے ٹیسٹ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے لیکن 9 سال گذر جانے کے باوجود ہمیں تاحال آفر لیٹر جاری نہیں کئے گئے جبکہ عدالت کی جانب سے بھی سندھ حکومت کو حکم جاری کیا گیا کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ کو آفر لیٹر جاری کئے جائیں لیکن ہمیں آفر لیٹر جاری نہیں کئے جارہے جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے ، مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد آفر لیٹر جاری کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹنڈومحمدخان: صحافیوں کو پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کے خلاف کام کرنا چاہیے، ایس ایس پی