بدین

محکمہ انہار اور بااثر افراد پر درختوں کی کٹائی کا الزام، کاروائی کا مطالبہ

اردو ٹوڈے، بدین
درختوں کی کٹائیگوٹھ میوں ملوک کے قریب مورجھر نہر کے کناروں سے درختوں کی کٹائی مقامی افراد کا محکمہ انہار اور بااثر افراد پر درختوں کی کٹائی کا الزام ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ.
یونین کونسل رپ شریف کے گوٹھ میوں ملوک کے قریب سے گزرے والی مورجھر نہر کے کناروں پر کھڑے درختوں کو کاٹ دیا گیا.
مقامی زمیندار اور سماجی شخصیت سارنگ جونیجو نے درختوں کی کٹائی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز محبوب جونیجو پولیس اہلکار ممتاز جونیجو اور قربان لاشاری نے میری زمین سے گزرنے والی نہر مورجھر شاخ کے کنارے کھڑے پرانے اور بڑے درخت کاٹ کر ان کی قیمتی لکڑی چوری کر کے ٹریکٹر پر لاد کر وزنی درخت اپنے ساتھ لے گئے۔
درختوں کی غیرقانونی کٹائی کی اطلاع محکمہ انہار کے ایس ڈی او اور دیگر اہلکاروں کو ہونے کے باوجود تاحال ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی. سارنگ جونیجو نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی کے خلاف آواز بلند کرنے اور متعلقہ محکمہ کے افسران کو شکایت کرنے پر ملزمان مجھے حراساں اور نقصان پہچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیے

بدین: مشیر وزیراعلی سندھ کی کھلی کچہری، مسائل کے انبار لگ گئے

بدین پانی کی قلت کا شکار
سارنگ جونیجو نے محکمہ انہار سیڈا اور ایریا واٹر بورڈ کے علاوہ ضلع انتظامیہ سے درختوں کی کٹائی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی جبکہ ایس ایس پی سے بھی ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دینے پر نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Back to top button