ٹنڈومحمدخان

رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ، روزہ دار پریشان، کاروبار متاثر

اردو ٹوڈے، ٹنڈومحمدخان
رمضان المبارک میں بھی حیسکو انتظامیہ کی بے حسی جاری. کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی. سحری اور افطاری میں بھی فنی خرابی کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان شہر اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے. جس کے باعث شدید گرمی میں بھی عوام سخت پریشانی سے دوچار ہے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ سے جہاں روزه دار پریشان ہیں تو دوسری جانب کاروباری افراد کا بھی کاروبار متاثر ہو رہا ہے خاص طور پر درزی جو کہ عید کے موقع پر دن رات کام کر کے اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتے ہیں ان کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوا ہے ٹنڈو محمد خان شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیسکو انتظامیہ کی بے حسی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور ٹنڈو محمد خان اور گردونواح کے دیہاتوں میں کی جانے والی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Back to top button