اسلام آبادویب ڈیسک

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

PM Shahbaz Sharif calls top financial experts meeting

میڈیا ڈیسک، اسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش سنگین معاشی صورتحال پر تفصیلی غور اور اہم مالیاتی فیصلوں کیلئے معاشی ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

شہباز شریف

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نامور معاشی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ سنگین معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور معاشی ماہرین کی آراء کی روشنی میں معاشی اور مالیاتی اقدامات کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، خساروں اور قومی بیلنس شیٹ کے حقائق سے آگاہی حاصل کریں گے

یہ بھی پڑہیے

مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام متعدد شہروں میں امریکہ مخالف ریلیاں

عمران امریکہ کا نام لے کر لوگوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے، سعید غنی

Leave a Reply

Back to top button