اسلام آبادویب ڈیسک
وزیرِ اعظم پاکستان نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات بارے میں رپورٹ طلب کرلی
ویب ڈیسک، اسلام آباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں چیئرمین نے وزیرِ اعظم کو موجودہ ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریفنگ دی اس کے علاوہ ایف بی آر کی کارکردگی پر بھی وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تبصرے