لاہور

کون ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب؟ فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک
نیا وزیراعلیٰ پنجابملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، یہ عہدہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد یکم اپریل سے خالی ہے۔

اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے امیدوار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میدان میں اتریں گے۔
وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 371 رکنی ایوان میں امیدوار کو کم از کم 186 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

371 رکنی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183، مسلم لیگ (ق) کے 10، مسلم لیگ (ن) کے 165، پیپلز پارٹی کے 7، 5 آزاد امیدوار اور ایک کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرِ اعظم پاکستان نے ایف بی آر سے ٹیکس محصولات بارے میں رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

Back to top button