گھوٹکی

جروار: خواتین کا زمین پر قبضہ کے خلاف احتجاج

حاکم علي بوزدار،جروار
جروارگاؤں لال پتافی کے رہائشی عورت مسمات سلمہ اور مسمات سبیانی اور غلام سرور پتافی کا اپنے ہی برادری کے بااثر شخص کے خلاف بھٹائی پریس کلب جروار پہنچ احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بااثر شخص نمبردار عرف سوڈھو پتافی، چنو پتافی پنھوں پتافی اور دیگر نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف ہم کئی بار ایس ایس پی گھوٹکی، اور سردار عبدالقیوم خان پتافی کے پاس گئے، مگر وہ ہماری ایک بھی نہیں سنتے، جبکہ داد لغاری پولیس بھی ہماری مدد نہیں کر رہی، ہم ایس ایس پی گھوٹکی اور سردار عبدالقیوم خان پتافی اور سردار عبدالباری خان پتافی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد فیصلا کیا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہوسکے

Leave a Reply

Back to top button