بینظیر انکم سپورٹ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے افراد کو دوبارہ شامل کرنے پر غور۔

احساس پروگرام کا نام تبدیل بھی تبدیل کرکے پرانا نام بینظیر انکم سپورٹ بحال کردیا گیا ہے۔

نئی وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کا پرانا نام بینظیر انکم سپورٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نئی سربراہ  محترمہ شازی عطا مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام بینظیر کے نام سے منسلک تھا اور انہیں کے نام سے منسلک رہے گا، احساس لفظ کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسعت دینے پر غور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی نظام کو بہتر بنایا جائے گا.

مستحقین کی پروگرام میں شمولیت اور اخراج کے میعار کا دوبارہ جائزہ لیں گے. غیر ضروری فلٹرز کی بنیاد پر پروگرام سے مستحق لوگوں نکالنا ناجائز ہے.غریب لوگ جو مذہبی رسومات یا زیارت کیلئے بیرون ملک جائیں تو کیا وہ مستحق نہیں رہتے؟

صرف عمرے کی بنیاد پر مستحق افراد کو پروگرام سے نکالنا ٹھیک نہیں، شازیہ مری اگر پروگرام سے لوگوں کا اخراج کرنا ہی ہے تو پہلے ان کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں

جن افراد کو  بینظیر انکم سپورٹ سے نکالا گیا ہے یا  جن کو حالیہ سروے میں شامل نہیں کیا گیا وہ  8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر ایس ایم کریں۔

مزید معلومات کے لئے محترمہ شازہ عطا مری کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

 

Leave a Reply

Back to top button