سکھر

سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف سکھر کی وکلاء برادری بھی سراپا احتجاج

امداد بوزدار، سکھر
سندھ میں پانی کی کمی کے خلاف سکھر کی وکلاء برادری بھی سراپا احتجاج،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی ،کاشتکاروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے،وکلاء رہنماؤں کا مطالبہ
سکھر میں احتجاج
تتفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی کی قلت کے خلاف سکھر کی وکلاء برادری بھی میدان میں آگئی ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام سیشن کورٹ کی وکلاء برادری نے بار کونسل کے احاطے میں زیر قیادت ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ ،بابر شفیق ،جمال ناصر بلو و دیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں نہری پانی کی قلت کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں جو اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے صرف بیان بازی میں مصروف ہیں سندھ کے کاشتکار پانی نہ ملنے کی وجہ سے پریشان حال ہیں ان کی زمینیں پانی نہ ملنے کے باعث بنجر ہورہی ہیں فصلیں سوکھ رہی ہیں مگر حکومتیں سندھ کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت کا یہ رویہ سندھ کی زراعت دشمنی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرکےکاشتکاروں کو فصلوں کے لیے پانی فراہم کرکے ان کی زمینیں بنجر ہونے سے بچائی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بدین پانی کی قلت کا شکار

ملک میں مہنگائی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے،مسلم لیگ ن

Leave a Reply

Back to top button