سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کا سندھ میں پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا
امداد بوزدار،سکھر
سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمینن حاجی محمد جاوید میمن نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث آبی بحران پیدا کر کے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، خشک سالی کی وجہ سے زمین بنجر بنتی جا رہی ہیں کسان، کاشتکار پانی کی شدید قلت کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں، حکومت فوری طور پر سندھ کی زمینوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر زراعت کو تباہی سے بچائے بصورت دیگر سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کسانوں، کاشتکاروں کے ساتھ ملک کر بھرپور احتجاج کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف دیہاتوں سے آنیوالے کسانوں، کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو،عیدن جاگیرانی،آغا طاہر مغل،شہزاد وبھٹو، وقار سومرو، محمد رضوان قادری،وحید کھوسو، محمد شہزاد خان، محمد منیر میمن، سکندر علی جونیجو، عبدالحمید شیخ،شاہ محمد انڈھڑ،آغا محمد اکرم درانی،حافظ نیاز قادری،عبدالباری انصاری،امداد جھنڈیر، عبدالکریم سومرو، حسیب جونیجو، سید عمران شاہ، شکیل قریشی، عبدالجبار، سید ماجد شاہ، ڈاکٹر سعید اعوان، کامریڈ امام الدین، نعیم بلوچ، طارق میرانی، حسن قاضی، کاشف شمسی، حافظ محمد شریف ڈاڈا، انیس خان، عبید سومرو، وقاص بدر، لالہ محب پٹھان، راشد صدیقی، ڈاڈو ابڑو، طارق گھمرو، محمد اکرم، عتیق اللہ سومرو، کیلاش، محمد جاوید، ذاکر خان، سید عمیر شاہ، سید کاشف شاہ، عبدالماجد مہر، ارسلان کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار زراعت پر منحصر ہے، اگر ہمارے کسان، کاشتکار خوشحالی ہونگے اور زراعت بہتر ہوگی تو اس سے پاکستان بھی ترقی کریگا اور ملک میں خوشحالی بھی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کا بحران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بدترین نااہلی کا نتیجہ ہے جان بوجھ کر پانی کا بحران پیدا کر کے سندھ کی زمینوں کو بنجر بنایا جا رہا ہے جس سے نہ صرف کسان ، کاشتکار متاثر ہونگے بلکہ اس کے ملکی ترقی اور خوشحالی پر بھی انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہونگے،ہم حکومت کے اس طرح کے کسان دشمن اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سندھ میں پانی کی کمی کو پورا کر کے سندھ کی زراعت کو تباہی سے بچایا جائے بصورت دیگر سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس پریشان حال کاشتکاروں، کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پانی کی کمی کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔