بدین

بدین میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اردو ٹوڈے، بدین
بدین ضلع کے ساحلی علاقوں اور نہری ٹیل میں زرعی اور پینے کے پانی کی قلت بدین اور ملکانی میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنا ہر جانب العطش العطش کی گونج قومی اسمبلی میں بھی مسلسل تیسرے روز بھی سندھ میں پانی کی قلت کی نشاندہی اور بدین کو پانی فرہم کرنے کا مطالبہ .

سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے مظاہرہبدین ضلع کے ساحلی اور نہری ٹیل میں زرعی اور پینے کے پانی کی قلت بحران کی شکل اختیار کر گئی روڈ رستوں احتجاجی مطاہروں ریلیوں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا بدین میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کا مہران چوک سے بدین پریس کلب احتجاجی ریلی اور بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ملکانی شہر میں سکھر بیراج کی نہری ٹیل میں پانی کی قلت کے خلاف مسلسل 45 روز بھی آبادگاروں کی جانب سے دھرنا دیا گیا. جبکہ بدین میں پانی کی قلت کے خلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں العطش العطش کی آوازیں گونجنے لگیں.
پانی کی بدترین قلت کے خلاف بدین ملکانی کھوسی پنگریو اھمد راجو گوراچی سیرانی بگھڑامیمن کڈھن شادی لارج تلہار اور دیگر علاقوں میں آبادگاروں ماہی گیروں سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے نہری پانی کی قلت اور چوری کے خلاف جاری احتجاجی مہم کے بعد پانی کی قلت کے خلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں سابق اسپیکر اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مسلسل تیسرے روز بھی قومی اسمبلی میں سندھ میں پانی کی قلت پر اپنی تقریر اور توجہ دلاؤ و نوٹس پر تقریر کرتے ہوئے کہا بدین سجاول ٹھٹہ سمیت دیگر اضلاع کے ٹیل کے علاقوں میں نہری پانی کی بدترین قلت ہے بدین ضلع کے ساحلی علاقوں اور تمام نہری ٹیلوں میں زرعی پانی کے علاوہ اب پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں پیاسے لوگ پانی کی تلاش میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں پانی اب زندگی موت کا مسلہ بن چکا ہے. رکن قومی اسمبلی صابر حسین قایم خانی نے بھی سندھ میں پانی کی قلت کی نشاندہی کرتے ہویے کہا بدین اور حیدرآباد میں اب پینے کا پانی بھی عوام کو دستیاب نہیں رہا انہوں نے کہا بدین میرا ابائی ضلع ہے وہاں پانی کی قلت نے زرعی معشیت کو ختم کیا اب پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت اہم اشو اور احساس اشو ہے اس پر توجہ دی جائے.
نہری پانی کی قلت اور پانی چوری کے خلاف بدین کے شہر ملکانی شہر میں سندھ آبادگار تنظيم کی اپیل پر پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اس موقع پر احتجاج کے 45 روز بھی کاشتکاروں اور شہریوں نے پانی کی قلت کے خلاف دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی. اس موقع پر آبادگار رہنماوں پیر فیاض راشدی طارق محمد آرائیں زاہد گجر حاجی علی دلوانی امان اللہ شاہ لطف ملکانی رازق دلوانی سلیم چانڈیو حاجی عوامی تحریک کے ایاز کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ اف پاکستان کی حکم کے باوجود نہری پانی کی چوری روکنے اور نہری ٹیل تک پانی پہچانے کی ہدایت کے باوجود سندھ حکومت اور محکمہ انہار عدالتی حکم پر عمل درامد نہیں کر رہا علاقہ میں قحط اور خشک سالی کی صورت حال برقرار ہے ماہ رمضان اور عید کے موقع پر پانی دستیاب نہیں تھا سندھ آباد گار تنظیم کے رہنماؤں نے احتجاجی کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا خیرپور گنمبوہ سب ڈویزن کی 17 شاخوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور ضلع بھر کی نہری ٹیل میں پانی کی قلت کے باعث فصلیں تباہ ہوچکی ہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں کاشتکار مسلسل کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں پر افسوس حکمران سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عملدرامد نہیں کر رہے. بدین میں سندھ ترقی پسندھ پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے رہنماؤں شاہ نواز سیال علی حیدر پھنور راجہ اعجاز خواجہ پھنل نظامانی غلام قادر مردانی رسول بخش چانگ حنیف جٹ جبار منگریو کی قیادت میں مہران چوک سے بدین پریس کلب تک نہری پانی کی قلت کے خلاف ریلی نکالی اور محکمہ انہار سیڈا ایریا واٹر بورڈ کے خلاف مظاہرہ کیا.

Leave a Reply

Back to top button