ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
امداد بوذدار
سکہر: وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دے دیاہے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے
سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ارسلان اسلام شیخ نے یہ بھی یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی میئر شپ کے دور میں جتنےترقیاتی کام ہوئے ہیں اتنے گذشتہ تیس سال میں نہیں ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی کارکدگی سے سو فیصد مطمئن نہیں ہوں لیکن نیک نیتی سے بہتری لانے کی کوشش کی ہے اور پچاس فیصد بہتری لاسکا ہوں اگرپارٹی نے موقع دیا تو دوبارہ میئر بن کر شہر کی مزید خدمت کروں گا ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی کے طور پرسکھر شہرکے پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے اسکیم منظور کرائی ہے شہر میں غیر فعال فلٹر پلانٹس کو فعال کرایا ہے جس سے شارٹ ٹرم پر پانی کا کچھ مسئلہ حل کیا ہے سکھر میں نئے قبرستان کے لیے زمین مختص کرائی ہے انہوں نے بتایا کہ ان کی میئر شپ کے دور میں ان کو فیل کرنے کے لیے سازشیں ہوئیں سکھر شہر کو ڈبونے کی سازش کو ناکام بنایا سکھر شہر کی گلیوں اور راستوں کا کام۔کرایا تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھا معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالتے وقت جو وعدے کیے تھے وہ پورے کرنے کی کوشش کی تاہم اب معاون خصوصی کے عہدے سے استعیفے دے رہاہوں کہ مخالفین سرکاری مشینری استعمال کرنے کا الزام نہ لگائیں ان کا کہنا تھا کہ سکھر میں ابھی پیپلزپارٹی کی جانب سے بلدیاتی امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا پارٹی نے اس حوالے سے ایم این ایز ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدے داروں پر۔مشتمل کمیٹی بنا رکھی ہے جو امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کرے گی