سکھر

سی ٹی ڈی سکھر کی بڑی کارروائی ، کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

امداد بوزدار
سکھر: سی ٹی ڈی سکھر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دہشتگرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کندھرا لنک روڈ پر دوران گشت کالعدم تنظیم داعش کے اہم دہشت گرد عابد گورگیج کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشتگرد سے چار دستی بم، 10 ڈیٹو نیٹر اور وائر برآمد کی گئی ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد 23جنوری کو اوباوڑو خودکش دھماکے میں ملوث تھے، اس خودکش دھماکے میں دہشتگرد کے دو ساتھی عبدالحمید اور امام الدین پتافی مارے گئے تھے، گرفتار دہشتگرد نے خود کش جیکٹ اور بم بنانے کی تربیت حاصل کر رکھی ہے، دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے.

Leave a Reply

Back to top button