پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے عہدیداران نے ریٹرنگ افسران پر جانبداری کا الزام
امداد بوزدار
سکھر
26 جون کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران کی جانب سے اسکرونٹی کا عمل جاری. اسکرونٹی کے عمل کے دوران متعدد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد . پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے عہدیداران نے ریٹرنگ افسران پر جانبداری کا الزام عائد کردیا،سکھر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس. ریٹرنگ افسران حکومتی جماعت کی ایما پر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار رکھے ہوئے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا الزام.ضلعی صدر پی ٹی آئی ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے کہا کہ معمولی غلطیوں کو اایشو بناکر یوسی ہمارے امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں، ضلعی صدر پی ٹی آئی ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے اور کہا کہ حکومتی جماعت نے ڈی آر اوز کو ہدایت دی ہے کہ سابق میئر،ڈپٹی میئر ،زیرک شاہ کے مخالفین کو تنگ کیا جائے۔ اپوزیشن نےالزام عاۂد کرتے ہوءے کہا کہ اسکرونٹی کے عمل کے دوران حکومتی جماعت کے امیدواروں کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ اپوزیشن کے امیدواروں کو گرمی میں کئی گھنٹے باہر کھڑا کرکے توہین کی جارہی ہے،اپوزیشن جماعتوں کا الزام
پی پی اپنی ہار دیکھ کر گھبرا گئی ہے،ہمارے امیدواروں اور ان کے تجویز کنندہ کو ہراساں کیا جارہا ہے، ضلعی صدر پی ٹی آئی ایڈووکیٹ ظہیر بابرنے کہا۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی پی کی بی ٹیم نا بنے،ورنا عوامی رد عمل سامنے آئے گا، الیکشن کمیشن حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیکر اپوزیشن جماعتوں کو انصاف فراہم کریں،
ہم پرامن الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ساتھ لوکل سطح پر اتحاد کیا ہے
عزیز ابڑو ریجنل صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئینے کیا کہ پری پول دھاندلی کا افتتاح ہوچکا ہے،الیکشن کمیشن کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے لوگوں کو ہراساں کرنے کے شواہد موجود ہیں،اب 2022 کی پی ٹی آئی سے آپ کا مقابلہ ہے،عزیز ابڑو نے کہا۔
دوسری طرف جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے آغاز سے من پسند آر اوز تعینات کرکے دھاندلی شروع کردی ہے،
ہمارے امیدواروں کو تجویز کنندہ کو غائب کیا جارہا ہے،اسکرونٹی کے عمل کو درست طریقے سے نہیں چلایا جارہا،جماعت اسلامینے کہا۔
ایڈووکیٹ سلطان لاشاری ضلعی امیرجماعت اسلامی نے کہا الیکشن کمیشن،پولیس ان معاملات کو دیکھے ورنا اشتعال انگیزی بڑھے گی