سکھر

سکھرمیں جی ایم سی کالج کے پرنسپل کا طلباء پر۔مبینہ تشدد،طلباء سراپا احتجاج بن گئے

امداد بوزدار
سکھر

سکھر کے سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے پرنسپل کی جانب سے پوائنٹ نہ ملنے کی شکایت کرنے پر طلباء کو مبینہ تشدد کے واقعہ کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کردیا اور پرنسپل۔آفس کے باہر جمع ہوکر پرنسپل کے رویئے اور تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا طلباء و طالبات اس موقع پر وی وانٹ جسٹس کی فلک شگاف نعرے بازی کرتے رہے طلباء کے احتجاج کی اطلاع پر صحافی کالج پہنچے تو کالج انتظامیہ نے کالج کے گیٹ بند کرادیئے اور گارڈز نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور تلخ کلامی بھی کی اور تین صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں یرغمال بنالیا طلباء کے احتجاج کی اطلاع پر اے ایس پی سٹی بھی پولیس کی بھاری جمعیت کے ہمراہ لالج پہنچ گئے مگر کالج انتظامیہ نے پولیس کو بھی کالج میں داخل ہونے نہیں دیا اور بڑی دہر تک مین گیٹ پر روکے رکھا کالج کے طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ طلباء نے پوائنٹ نہ ملنے پر پرنسپل کے سامنے احتجاج کیا تو پرنسپل نے بجائے شکایت کا نوٹس لینے اور اس کا ازالہ کرنے کے الٹا غلیظ زبان استعمال کی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں دوسری جانب صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر صحافیوں اور کیمرامینوں کی بڑی تعداد بھی کالج پہنچ گئی اور انہوں نے بھی کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا آخری اطلاعات تک طلباءو طالبات کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

Leave a Reply

Back to top button