سمیڈا, ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پانچ یونیورسٹیوں کے مابین کاروباریت کے فروغ کیلئے سہ فریقی معاہدہ
نیشنل آئیڈیا لیب پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
اردو ٹوڈے، اسلام آباد
سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی "سمیڈا” ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پانچ منتخب یونیورسٹیوں کے مابین نیشنل آئیدیا لیب پروگرام پر عملدرآمد کیلئے افہام و تفہیم کی ایک سہ فریقی یاداشت طے پا گئی ہے ۔ جس پر سمیڈا کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا اور ایچ ای سی کی طرف سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل اور پانچ منتخب یونیورسٹیو ں کے سربراہان نے آج معاہدے کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔یونیورسٹیوں کی طرف سے نسٹ کے ڈاکٹر رضوان ریاض، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائینسز ،پشاور کے ڈاکٹر محسن خان، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکسٹائل فیصل آباد کے ڈاکٹر تنویر حسین، این ای ڈی یونیورسٹی کےوی سی ڈاکٹر محمد طفیل اور بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی کے وی سی احمد فاروق بازئی نے معاہدے کی دستاویز پردستخط کیے۔ دستخطوں کی تقریب سے دستخط کنندگان کے علاوہ ایچ ای سی کے آر یف آئی ڈیپارٹمنت کےڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر امجد حسین اور ڈائریکٹر محترمہ نوشابہ اویس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سمیڈا کی جنرل مینجر پالیسی پلاننگ محترمہ نادیہ جہانگیر سیٹھ ، محترمہ مریم انس ،دونوں اداروں کے دیگر نمائیدے اور طلباو طالبات موجودتھے۔سمیڈا کے چیف ایگزیکٹؤ آفیسر ہاشم رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متذکرہ پروگرام پرروشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتا یا کہ نیشنل آئیڈیا لیب پروگرام تعلیمیافتہ نوجوانوں کے تخلیقی کاروباری آئیدیاز کو عملی روپ دینے میں کلیدی کردار انجام دےگا جس کے نتیجے میں ملک کے اند ر نئے کاروباروں کو فروغ ملے گا۔ اس پروگرام کے تحت طلبا ء و طالبات کے منفرد اور غیر روائتی کاروباری تخلیات کو باقاعدہ بزنس پلان کی شکل دینے کیلئے سمیڈا کی طرف سے تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔تاہم اس پروگرام میں ہائرایجوکیشن کمشن کلیدی کردار انجام دے گا کیونکہ یہ پروگرام ایچ ای سی کے زیر کنٹرول اداروں میں قائم بزنس انکیوبیشن سنٹروں کے توسط سے آگے بڑھایاجائے گا۔ ابتدائی طور پرنیشنل آئیڈیا لیب اعلی ٰ تعلیم کے پانچ اداروں میں قائم کی جا رہی ہیں ۔بعد ازاں دیگر اداروں کو بھی ا س پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ قبل ازیں ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہہیل نے اپنےخطبہ ءِ استقبالیہ میں نیشنل آئیڈیا لیب پروگرام میں ایچ ای سی کو کلیدی کرداردینے پر سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایچ ای سی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی کیونکہ اس پروگرام کی کامیابی کے اثرات قومی خوشحالی کے عمل میں نمایاں طور پرمرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی انڈسٹری اکیڈیمیا لنکیجز کو مظبوط بنانے میں کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے یونورسٹیوں میں بزنس انکیوبیشن سنٹرز قائم کئے جا چکے ہیں۔ نیشنل آئیڈیا لیب پروگرام میں آہستہ آستہ اعلیٰ تعلیم کے دیگر اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے تعلیمیافتہ نوجونوں میں کاروباریت کے فروغ کیلئے ایک منفرد پروگرام تشکیل دینےپر سمیڈ اکے چیف کو مبارباد پیش کی اور کہا کہ ایچ ای سی ایسے تمام پروگراموں میں سمیڈا کی معاونت کرنے کو تیار ہے۔