سکھر
سکھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وکلاء برادری کا احتجاج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے جینے کا حق چھیننے کی کوشش ہے رہنماؤں کاخطاب
امداد بوزدار
سکھر: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30۔روپےلیٹر اضافہ کرنے کے خلاف سکھر کی وکلاء برادری نے سکھر ڈسٹرکٹ بار کے رہنماؤں کی قیادت میں سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ۔کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے سابق حکومت کی طرح اس حکومت نے بھی عوام پر۔مہنگائی کا بم گرادیاہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا یہ عوام سے ان کے جینے کا حق بھی چھیننے کی کوشش ہے جسے حکومت فوری واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنےکےلیے اقدامات کرے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے