سکھر

نیب کی کندھکوٹ میں کاروائی

کرپشن کیس میں چار سالوں سے مفرور ٹھیکیدار گرفتار ،عدالت میں پیش ،جیل بھیج دیا گیا

امداد بوزدار
سکھر: نیب سکھر کی ایک ٹیم نے کندھکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے چار سالوں سے مفرور ٹھیکیدار برکت بھنگوار کوگرفتارکرلیاہے ملزم کو نیب ٹیم۔کی جانب سے سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر نیب کی جانب سے ملزم کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی مگر عدالت نے ملزم کو 30۔جون تک جیل بھیجنے کا حکم۔دے دیا اور ملزم۔کے خلاف کیس کی سماعت بھی 30۔جون تک ملتوی کردی ملزم کے خلاف مختلف محکموں میں لیے گئے ٹھیکوں میں کرپشن کرنے کا الزام ہے اور وہ گذشتہ چار سال سے گرفتاری کے خوف سے فرار تھا

Leave a Reply

Back to top button