بدین

بدین کے روڈوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا مٹریل انتہائی غیر معیاری ہے، شہریوں کی شکایت

تنویر احمد
اردو ٹوڈے،بدین
بدین شہر کے اہم روڈوں کی تعمیر کا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ روڈ کے دونوں جانب ٹوٹ پھوٹ کا شکار گندے نالوں کی تعمیرومرمت کا آغا نہ کر سکا ڈی سی بدین کا نوٹس معیاری روڈ کی تعمیر اور نالوں کی مرمت کی ہدایت جاری .

Badin roads construction with low quality material
گزشتہ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار بدین کے اہم اور مصروف مین کینٹ روڈ شاہ عبدالطیف پریس کلب روڈ پوسٹ آفس روڈ کی تعمیر کا سلسلہ محکمہ ہائی ویز نے شروع کر دیا ہے جبکہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان کی صدارت میں ہونے والی متعدد اجلاسوں تہہ کیا گیا تھا کہ روڈوں کی تعمیر سے قبل تمام روڈوں کی دونوں جانب ٹوٹ پھوٹ کا شکار گندے پانی کے نالوں کی مرمت اور کناروں کو روڈ کی تعمیر کے مطابق بلند کیا جائے گا اور ڈی سی بدین کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈسٹرکٹ انجنیر افسران میونسپل ایڈمسٹیٹر کو متعدد بار ہدایت بھی کی گئی کہ روڈوں کی تعمیر سے قبل گندے نالوں کی مرمت اور نکاسی آب کے سسٹم کو مکمل کر کے بحال کیا جائے تاکہ گندے نالوں کا پانی روڈوں پر نہ پلٹ سکے اور روڈ پانی کی وجہ سے دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں.
محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت لاپرواہی محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل افسران میں رابطہ کا فغدان اور کریپشن کلچر کی وجہ سے شہر کے گندے نالوں کی مرمت تاحال شروع نہ ہو سکی. محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے فنڈ کے استمال اور ذمہ داریاں ایک دوسرے پر تھوپنے کی کوشش کی وجہ سے نہ صرف روڈ گندے پانی کی زد میں آئیں گے بلکہ متوقع بارشوں میں شہر کے روڈ رستے گلیاں اور نشیبی علاقہ ڈوب جانے کا بھی خدشہ ہے. جبکہ شہرویوں کے مطابق راتوں رات میں تعمیر ہونے والے روڈ میں استمال ہونے والا پتھر اور دیگر مٹریل انتہائی غیر معیاری اور ناقص ہے اور پتھروں کو رولر سے وبایا اور فیکس بھی نہیں کیا جا رہا روڈ بنانے سے قبل پرانے روڈ کو اکھیڑا اور تراشہ بھی نہیں کیا گیا روڈ کے دونوں جانب گھرون دوکانوں کے سامنے لگے مٹی کے دھیر بھی ہٹائے بغیر اس پر پتھر بچھا دئیے گئے ہیں.
ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے سوشل میڈیا پر ناقص اور غیر معیاری مٹیریل کے استمال اور تعمیر کی نشاندہی اور شہریوں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہائی ویز کے انجنیر کو سختی سے ہدیت کرتے ہوئے پابند کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر کا معیار بہتر سے بہتر ہو ناقص مٹیریل کے استمال کو روکا جائے اور روڈ کی تعمیر مکمل نالوں کے کناروں تک کی جائے روڈ کے دونوں جانب رہڑے پتھارے اور تمام تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے.

Leave a Reply

Back to top button